Updated: December 26, 2025, 10:01 PM IST
| Mumbai
۲۰۲۵ء میں ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں مختلف ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر آٹھ بار آمنے سامنے آئیں۔ بیشتر مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔ اگرچہ سال کے اختتام پر ایک اہم میچ میں پاکستان کو کامیابی ملی۔ تاہم، مجموعی طور پر ۲۰۲۵ء کا پلڑا ہندوستان کے حق میں بھاری رہا۔
چیمپیئنز ٹرافی ۲۰۲۵ء
چیمپیئنز ٹرافی ۲۰۲۵ء میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک بڑا مقابلہ ہوا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم ۲۴۱؍ رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے یہ میچ ۶؍ وکٹوں سے جیت لیا۔
ایشیا کپ ۲۰۲۵ء
اس میں دونوں روایتی حریف تین بار آمنے سامنے آئے اور تینوں مقابلوں میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی۔ پہلے میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دی۔سپر فور مرحلے میں ہندوستان نے ۶؍ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔فائنل میں بھی ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو ۵؍ وکٹوں سے ہرایا۔
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میں پاکستان اے نے ہندوستان اے کو ۸؍ وکٹوں سے شکست دے کر اس سال پاکستان کی اہم کامیابیوں میں ایک اضافہ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: ہندوستانی ٹرینڈنگ نغمے
خواتین ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء
اس میں ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔ گروپ اسٹیج میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو ۸۸؍ رنز سے شکست دی۔
انڈر ۱۹؍ ایشیا کپ (مرد)
اس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو مقابلے ہوئے۔ گروپ اسٹیج میں ہندوستان نے پاکستان کو۰؍ رنز سے ہرایا۔ فائنل میں پاکستان نے ہندوستان کو ۱۹۱؍ رنز سے شکست دی۔