Updated: September 06, 2026, 4:09 PM IST
| New York
ہندوستان کے یوکی بھامبری اور انیرودھ چندرشیکھر کا یو ایس اوپن ۲۰۲۶ء ٹینس مردوں کے ڈبلز کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مقابلے میں عالمی نمبر ۳۲؍ یوکی بھامبری اور ان کے ساتھی انیرودھ چندرشیکھر کو نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس، امریکی جوڑی ریان سیگرمین اور پیٹرک ٹراہاک نے شکست دی۔
یوکی بھامبری اور وینس۔ تصویر:ایکس
ہندوستان کے یوکی بھامبری اور انیرودھ چندرشیکھر کا یو ایس اوپن ۲۰۲۶ء ٹینس مردوں کے ڈبلز کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔ ہفتہ کو کھیلے گئے مقابلے میں عالمی نمبر ۳۲؍ یوکی بھامبری اور ان کے ساتھی نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس، امریکی جوڑی ریان سیگرمین اور پیٹرک ٹراہاک نے ۶۔۷، ۶۔۷؍ سے شکست دی۔ یہ مقابلہ ایک گھنٹہ ۴۳؍ منٹ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھئے:مراد آباد: سرکٹ ہاؤس کے احاطہ میں نماز پڑھنے پر ایس پی کے لیڈر پر ایف آئی آر
پہلے سیٹ میں دونوں جوڑیوں نے اپنی سروس برقرار رکھی، جس کے بعد سیگرمین اور ٹراہاک نے ٹائی بریک ۴۔۷؍سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں بھامبری اور وینس نے دوسرے گیم میں امریکی جوڑی کی سروس توڑ کر۱۔۴؍ کی برتری حاصل کی، لیکن سیگرمین اور ٹراہاک نے واپسی کرتے ہوئے اسکور ۴۔۴؍ سے برابر کردیا۔ دوسرے ٹائی بریک میں امریکی جوڑی نے ۳۔۷؍ سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھئے:انشومن جھا اور رگھوبیر یادو کی فلم ’’اوم کا ہری‘‘۱۸؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی
بھامبری اور وینس گزشتہ سال فلشنگ میڈوز میں ایک ساتھ سیمی فائنل تک پہنچے تھے، جو بھامبری کی کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے آخری چار میں پہلی رسائی تھی۔ دوسری جانب عالمی نمبر ۸۴؍ انیرودھ چندرشیکھر اور ان کے بیلاروسی ساتھی ایوان لیوتارویچ کو برطانیہ کے آرتھر فیری اور جوشوا پیرس نے۴۔۶، ۷۔۵، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔
نکی پونچا کے ساتھ بھامبری اور چندرشیکھر کے بھی باہر ہونے کے بعد پیرس اولمپکس کے کھلاڑی این سری رام بالاجی یو ایس اوپن میں باقی رہ جانے والے واحد ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ہیں۔ بالاجی اور ان کے امریکی ساتھی ایون کنگ نے جمعہ کو پہلے راؤنڈ میں ڈچ جوڑی سینڈر ایرینڈس اور ڈیوڈ پیل کو چھ میچ پوائنٹس بچانے کے بعد شکست دی تھی۔ وہ اتوار کو دوسرے راؤنڈ میں موناکو کے ہیوگو نیس اور فرانس کے ایڈورڈ راجر ویسلین کی ۱۲؍ویں سیڈ جوڑی کا سامنا کریں گے۔