• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوکی بھامبری نے بی ایم ڈبلیو اوپن۲۰۲۴ء ٹینس میں ڈبلز کا خطاب جیتا

Updated: April 22, 2024, 10:02 PM IST | New Delhi

جرمنی کے میونخ میں اتوار کو غیر سیڈیڈ بھامبری-اولیویٹی کی جوڑی نے ایک گھنٹہ۵۱؍ منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں اینڈریاس میس اور جان لینارڈ اسٹرف کی جرمن جوڑی کو ۶۔۷، ۶۔۷؍ سے شکست دی۔ یہ انڈو-فرانسیسی جوڑی کا پہلا خطاب ہے

Yuki Bhambri and his colleague. Photo:INN
یوکی بھامبری اپنے ساتھی کھلاڑی کےساتھ۔ (تصویر: آئی این این)

جرمنی کے میونخ میں اتوار کو غیر سیڈیڈ بھامبری-اولیویٹی کی جوڑی نے ایک گھنٹہ۵۱؍ منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں اینڈریاس میس اور جان لینارڈ اسٹرف کی جرمن جوڑی کو ۶۔۷، ۶۔۷؍ سے شکست دی۔  یہ انڈو-فرانسیسی جوڑی کا پہلا خطاب ہے
ہندوستان کے یوکی بھامبری اور فرانس کے البانو اولیویٹی نے بی ایم ڈبلیو اوپن ۲۰۲۴ء ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز کا خطاب جیت لیا ہے۔ جرمنی کے میونخ میں اتوار کو غیر سیڈیڈ بھامبری-اولیویٹی کی جوڑی نے ایک گھنٹہ۵۱؍ منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں اینڈریاس میس اور جان لینارڈ اسٹرف کی جرمن جوڑی کو ۶۔۷، ۶۔۷؍ سے شکست دی۔  یہ انڈو-فرانسیسی جوڑی کا پہلا خطاب ہے۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں بھامبری-اولیویٹی نے آسٹریا کے الیگزینڈر ایرلر اور لوکاس میڈلر کو۱۔۶، ۷۔۶، ۷۔۱۰؍سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں انہوں نے امریکی جوڑی رابرٹ گیلوے اور ایوان کنگ کو۳۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دی تھی۔ ابتدائی راؤنڈ میں بھامبری-اولیوٹی جوڑی نے بلجیم کی تیسری سیڈ سینڈر گل اور جوران ولیگن کی جوڑی کو۹۵؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں۶۔۴، ۶۔۷، ۶۔۱۰؍ سے شکست دی۔
مانا جا رہا ہے کہ اس جیت کے ساتھ ہی۳۱؍ سالہ بھامبری مردوں کی ڈبلز ٹینس رینکنگ میں اپنے کریئر کی بہترین عالمی رینکنگ ۵۶؍ ویں نمبر پر پہنچ جائیں گے۔ اس جیت کے ساتھ ہی یوکی بھامبری باویرین انٹرنیشنل ٹینس چمپئن  شپ جیتنے والے پہلے ہندوستانی ٹینس کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی کا اے ٹی پی ٹور پر دوسرا خطاب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK