• Fri, 04 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

زیوریو پانچ سیٹ میں جیتے، کئی سیڈ یافتہ مرد کھلاڑی یو ایس اوپن سے باہر

Updated: September 04, 2026, 7:04 PM IST | New York

ٹاپ سیڈ الیگزینڈر زیوریو نے مسلسل دوسرے میچ میں پانچ سیٹ تک مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، تاہم جمعرات کو یو ایس اوپن میں تیسری سیڈ فیلکس اوگر ایلیاسیم، چھٹی سیڈ ایلکس ڈی مینار اور ۱۳؍ویں سیڈ لورینزو موسیٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چین کی ژینگ کن وین نے۱۵؍ماہ میں پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

Zevrev.Photo:X
زیوریو۔ تصویر:ایکس

ٹاپ سیڈ الیگزینڈر زیوریو نے مسلسل دوسرے میچ میں پانچ سیٹ تک مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، تاہم جمعرات کو یو ایس اوپن میں تیسری سیڈ فیلکس اوگر ایلیاسیم، چھٹی سیڈ ایلکس ڈی مینار اور ۱۳؍ویں سیڈ لورینزو موسیٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چین کی ژینگ کن وین نے۱۵؍ماہ میں پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
مردوں کے سنگلز میں یو ایس اوپن کے سابق سیمی فائنلسٹ اوگر ایلیاسیم نے پہلا سیٹ جیتنے کے باوجود برتری برقرار نہ رکھ سکی اور کیرن خاچانوف کے ہاتھوں۷۔۶، ۳۔۶، ۲۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست کھا گئے۔ اوگر ایلیاسیم نے کہاکہ ڈیڑھ سیٹ کے بعد مجھے اچھا محسوس نہیں ہو رہا تھا، چکر آ رہے تھے، آنکھوں کے سامنے دھبے دکھائی دے رہے تھے اور میں خود کو سنبھال نہیں پا رہا تھا۔ مجھے لگا شاید حالت بہتر ہوجائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔  ڈی مینار کو نیدرلینڈز کے بوٹک فان ڈی زینڈشُلپ نے ۴۔۶، ۵۔۷، ۳۔۶؍ سے شکست دی، جبکہ آسٹریلیا کے ڈین سوینی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے موسیٹی کو۶۔۳، ۱۔۶، ۲۔۶، ۲۔۶؍  سے ہرا دیا۔

یہ بھی پڑھئے:امیتابھ بچن نے سَیف علی خان سے اپنے خاندانی رشتے کا انکشاف کیا

ٹاپ سیڈ الیگزینڈر زیوریو نے فرانس کے کوینٹن ہالیس کو چار گھنٹے ۳۳؍ منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں۶۔۴، ۶۔۷۔۶، ۶۔۷، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ زیوریو مسلسل دوسرے میچ میں پانچ سیٹ کھیلنے کے بعد اگلے راؤنڈ میں پہنچے۔ نویں سیڈ ٹیلر فرٹز نے اٹلی کے ماتیا بیلوچی کو ۰۔۶، ۱۔۶، ۱۔۶؍سے شکست دی اور اس دوران صرف دو گیم گنوائے۔
خواتین کے سنگلز میں ایلینا ریباکینا، کوکو گاف، میرا آندریوا اور ایگا شویانٹیک نے اپنے اپنے مقابلے سیدھے سیٹوں میں جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ۱۳؍ ویں سیڈ ناؤمی اوساکا نے دوسرے سیٹ میں  ۲۔۴؍ کی برتری گنوانے کے باوجود چیک جمہوریہ کی ڈبلز کی عالمی نمبر ایک کیٹرینا سینی آکووا کو  ۲۔۶، ۶۔۷، ۲۔۶؍سے شکست دی۔ موجودہ اولمپک چیمپئن ژینگ کن وین نے قزاخستان کی یولیا پوتینتسیوا کو۴۔۶، ۶۔۲، ۱۔۶؍سے ہرا دیا۔ پوتینتسیوا کے خلاف تین مقابلوں میں یہ ژینگ کی پہلی کامیابی ہے۔ فتح کے بعد جذباتی ژینگ کورٹ پر لیٹ گئیں اور رونے لگیں۔
ژینگ نے کہاکہ ’’میرے لیے یہ کامیابی بہت اہم ہے۔ گزشتہ دو مرتبہ جب میں گرینڈ سلیم میچ کھیل رہی تھی، کامیاب نہیں ہو پائی تھی۔ آج میں نے کورٹ پر اپنی پوری توانائی لگا دی۔  تیسرے راؤنڈ میں ژینگ کا مقابلہ ۲۲؍ویں سیڈ میڈیسن کیز سے ہوگا، جو ۲۰۲۵ء کی آسٹریلین اوپن چیمپئن ہیں۔ کیز نے جمعرات کو ہنگری کی آنا بونڈر کو۷۔۵، ۴۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دی، جس کے لیے انہیں فیصلہ کن سیٹ میں ٹائی بریک کا سہارا لینا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے:اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگز سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

خواتین کے ڈبلز میں چینی کھلاڑیوں پر مشتمل تین جوڑیوں نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ وانگ شِیو اور ژو یی فان نے کلیئر لیو اور جولیئٹا پاریجا کو۳۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دی۔ وانگ شِن یو اور جاپان کی موئیکا اوچیجیما نے فیصلہ کن سیٹ میں ۰۔۳؍ سے پیچھے ہونے کے باوجود شاندار واپسی کرتے ہوئے ناروے کی ۱۵؍ویں سیڈ اولرائیکے ایکیری اور امریکہ کی کوئن گلیسن کو۶۔۳، ۳۔۶، ۵۔۷؍ سے ہرا دیا۔ تانگ چیان ہوئی اور روس کی ایلینا پرِدنکینا نے کاتارزینا پیٹر اور آنا سیسکووا کو ۳۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK