Inquilab Logo

مچھلیوں کی تعداد کے تعلق سے دلچسپ باتیں

Updated: December 10, 2019, 5:21 PM IST

 تمام مچھلیوں کے انڈے ایک ہی حالت میں پختگی حاصل نہیں کرتے۔ بعض مچھلیاں تالاب کے ٹھہرے ہوئے پانی میں انڈے دے کر بچے پیدا کرتی ہیں۔ پھر بعض مچھلی آب ِ رواں ہی میں انڈوں سے بچے حاصل کر لیا کرتی ہیں۔ یورپ کی سامن مچھلی ہمارے ملک کی ہلسا مچھلی کی طرح سمندر سے آکر ندی کے پانی میں انڈے چھوڑتی ہے۔

ہلسا مچھلی ان گنت انڈے دیتی ہے۔
ہلسا مچھلی ان گنت انڈے دیتی ہے۔

مچھلی اپنی نسل اپنے انڈوں کی مدد سے پھیلاتی ہے۔ تم لوگوں میں بہتوں نے مچھلی کے انڈے کھائے ہیں۔ انڈے کے ایک ایک جھلی دار گچھے میں کتنے ہزاروں کی تعداد میں انڈے پائے جاتے ہیں۔ ہلسا مچھلی کے انڈے تو ان گنت ہوتے ہیں۔ یہ سب انڈے وقت آنے پر مچھلی بن جاتے ہیں۔ انڈے کی اس کثرت تعداد کی وجہ سے ہر سال مچھلیوں کے لاکھوں کی تعداد میں پکڑے جانے پر بھی ان کی نسل معدوم نہیں ہوتی۔
 تمام مچھلیوں کے انڈے ایک ہی حالت میں پختگی حاصل نہیں کرتے۔ بعض مچھلیاں تالاب کے ٹھہرے ہوئے پانی میں انڈے دے کر بچے پیدا کرتی ہیں۔ پھر بعض مچھلی آب ِ رواں ہی میں انڈوں سے بچے حاصل کر لیا کرتی ہیں۔ یورپ کی سامن مچھلی ہمارے ملک کی ہلسا مچھلی کی طرح سمندر سے آکر ندی کے پانی میں انڈے چھوڑتی ہے۔
 روہو اور قتلی وغیرہ ندی کے بہاؤ میں انڈے دیتی ہیں اور ان انڈوں کے بچے مچھلی کی صورت اختیار کرنے کے بعد ان کو پکڑ کر تالاب میں چھوڑ دینے سے کچھ دن کے بعد بہت بڑی بڑی مچھلیاں بن جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK