EPAPER
Updated: June 23, 2025, 4:24 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
کم کیلوریز اور زیادہ فائبر کی وجہ سے ناشپاتی وزن کم کرنے والوں کیلئے مفید ہے۔
ناشپاتی میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو نظامِ ہضم کو درست رکھتی ہے۔
کم کیلوریز اور زیادہ فائبر کی وجہ سے ناشپاتی وزن کم کرنے والوں کیلئے مفید ہے۔
ناشپاتی میں موجود پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں۔
اس میں کثیر مقدار میںوٹامن سی پائی جاتی ہے جو جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔
ناشپاتی میں موجود فائٹونیوٹرینٹس کینسر کے خلاف حفاظتی کردار ادا کرتے ہیں۔
ناشپاتی میں قدرتی شکراور گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے جو شوگرکے مریضوں کیلئے مفید ہے۔
ناشپاتی میں بورون ہوتا ہے جو کیلشیم کو جذب کرکے ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔