EPAPER
Updated: September 05, 2026, 2:43 PM IST | Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے اپنا نیا خصوصی امریکی پاسپورٹ سوشل میڈیا پر دکھایا ہے، جس پر ان کے والد کی سخت تاثرات والی تصویر اور دستخط موجود ہیں۔ ’’پیٹریاٹ پاسپورٹ‘‘ کے نام سے موسوم اس دستاویز پر امریکہ کی ۲۵۰؍ ویں سالگرہ کی مناسبت سے ’’۲۵۰؍‘‘ کا نشان بھی درج ہے۔ ایرک ٹرمپ نے پاسپورٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے پسندیدگی سے پیش کیا، تاہم نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول کے پریس آفس نے HBO کے ڈرامے Succession کے ایک طنزیہ منظر کی تصویر کے ذریعے اس پر ردعمل دیا۔
ایرک ٹرمپ نے اپنا نیا امریکی پاسپورٹ دکھایا ہے، جس پر ان کے والد کی سخت تاثرات والی تصویر چھپی ہوئی ہے۔ ’’پیٹریاٹ پاسپورٹ‘‘ کا نام پانے والے اس دستاویز پر صدر ٹرمپ کے اپنے دستخط بھی موجود ہیں۔ اس پر ’’۲۵۰؍‘‘ کا نشان بھی لگایا گیا ہے جو امریکہ کی ۲۵۰؍ ویں سالگرہ کی یادگار کے طور پر ہے، جو اسی سال ۴؍ جولائی کو منائی گئی تھی۔ ٹرمپ کے تیسرےبیٹے، ایرک نے ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے والد کی تصویر والا پاسپورٹ کیمرے کے سامنے دکھایا۔ ویڈیو میں خوش ہوتے ہوئے ایرک نے کہا کہ ’’دیکھیں ابھی ڈاک سے کیا آیا ہے، نیا پاسپورٹ! مجھے یہ بے حد پسند ہے۔‘‘ اس کے جواب میں نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل کے پریس آفس نے HBO کے مشہور ڈرامے سکسیشن(Succession) سے برائن کاکس کے کردار لوگن رائے کی ایک تصویر پوسٹ کی، جو اس مشہور منظر کا اسکرین شاٹ ہے جہاں وہ ارب پتی شخص اپنے بچوں سے کہتا ہے کہ ’’تم سنجیدہ انسان نہیں ہو۔‘‘
— Eric Trump (@EricTrump) September 2, 2026
پاسپورٹ میں ٹرمپ کی تصویر امریکہ کے تاریخی اعلامیۂ آزادی (Declaration of Independence) کے متن کے اوپر چھپی ہوئی ہے اور پاسپورٹ میں ملک کے بانی رہنماؤں کی تصویر بھی شامل ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس سے پہلے اس بات کی تصدیق کی کہ جو لوگ یہ خاص پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں کسی پاسپورٹ سینٹر یا ایجنسی میں خود جا کر درخواست دینی ہوگی۔ پاسپورٹ پر ٹرمپ کی تصویر کا چھپنا کسی بھی زندہ اور موجودہ امریکی صدر کی تصویر کا امریکی پاسپورٹ پر شامل ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔ اسی ماہ ٹرمپ ایک صدی سے زائد عرصے میں پہلے ایسے صدر بھی بنے جن کی تصویر امریکی کرنسی پر چھپی ہے۔ ٹرمپ کا چہرہ ایک ڈالر کے سکّے پر دکھائی دیتا ہے، جس پر ’’LIBERTY‘‘ (آزادی) اور ’’IN GOD WE TRUST‘‘ (ہمارا ایمان خدا پر ہے) کے الفاظ بھی درج ہیں۔ تاہم، امریکی سکے بنانے والے سرکاری ادارے (U.S. Mint) کے مطابق، یہ سنہرے رنگ کے سکے اصل میں تانبے، زنک، مینگنیز اور نکل سے مل کر بنے ہیں اور ان میں سونا بالکل نہیں ہے۔
ٹرمپ آرگنائزیشن کے نائب صدر ایرک ٹرمپ اپنے والد کے سب سے بڑے حامیوں اور دفاع کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔ وہ باقاعدگی سےایکس پر اپنے والد کی تعریف میں پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں، جبکہ اپنے والد یعنی کمانڈر ان چیف پر تنقید کرنے والوں کو بھی نشانہ بھی بناتے ہیں۔ جب میپ کوئیسٹ (MapQuest) نے پوسٹ کیا کہ وہ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کے باوجودلیک اونٹاریو کا نام بدل کرلیک امریکہ نہیں کرے گا تو ایرک نے اس کمپنی پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ آپ لوگ ابھی تک زندہ ہیں... مجھے لگا تھا کہ آئی فون ۳؍ نے ۱۵؍ سال پہلے ہی آپ کا کام تمام کر دیا تھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: دنیا کا ’’نقشہ‘‘ درست کرنے کا فیصلہ، افریقہ کو اصل حجم میں دکھانے کی مہم کامیاب
ٹرمپ کے یہ بیٹے گزشتہ سال کے آخر میں اس وقت بھی کافی وائرل ہوئے تھے جب انہوں نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو کے ساتھ ملاقات طے کرتے ہوئے انہوں نےاپنے والدکو اپنے لئے ’’اچھا بچہ‘‘ (Good Boy) کہتے ہوئے سنا تھا۔ بعد میں سی این این سے بات کرتے ہوئے ایرک نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ وہ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ میں ایک اچھا بچہ ہوں، اور میں واقعی ایک اچھا بچہ ہوں۔‘‘