EPAPER
Updated: October 13, 2023, 4:29 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
چلغوزوں کو سردیوں کی سوغات بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ اس خشک میوے کو اس کی طبی خصوصیات کی وجہ سے پورا سال استعمال کیا جاتا ہے۔
چلغوزوں کو سردیوں کی سوغات بھی کہا جاتا ہے۔جبکہ اس خشک میوے کو اس کی طبی خصوصیات کی وجہ سے پورا سال استعمال کیا جاتا ہے۔ پڑھئے چلغوزے کے فوائد:
صحت قلب کیلئے:چلغوزے میں پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جبکہ اس کے تیل میں بھی پینولینک ایسڈ ہوتا ہے جو صحت قلب کیلئے کافی مفید ثابت ہوتا ہے۔
خون کی کمی کا خاتمہ:چلغوزے کے استعمال سے خون کی کمی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ چونکہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اس لئےخون کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور خون کے سرخ ذرات کی تعداد میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
دماغی صحت کیلئے: اس خشک میوے میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دماغ میں موجود خلیات کی صحت میں بہتری لانے کیلئے مفید سمجھے جاتے ہیں۔
جسمانی توانائی میں اضافہ:چلغوزے کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو جسم کو ضروری مقدار میں بہت سے منرلز اور وٹامنز حاصل ہوتے ہیں جس سے تھکاوٹ اور کمزوری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
قوت مدافعت میں اضافہ : اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بلڈ شوگر لیول متوازن رکھتا ہے:چلغوزے میں پروٹین، فاسفورس، وٹامن کے، کیلشیم، میگنیز، میگنیشیم اور فائبر ہوتے ہیں جو خون میں شوگر کا لیول متوازن رکھتے ہیں۔