Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیلتھ ٹپس: تلسی کا روزانہ استعمال بیماری کو روکنے میں معاون

Updated: August 11, 2023, 8:40 AM IST | Mumbai

تلسی کا شمارجڑی بوٹی میں کیاجاتا ہے۔ تلسی کی پتیاں جسمانی، کیمیائی، میٹابولک اور نفسیاتی تناؤ کو دور کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں ۔ پڑھئے تلسی کی پتیوں کے فوائد۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

تلسی کا شمارجڑی بوٹی میں کیاجاتا ہے۔ تلسی کی پتیاں جسمانی، کیمیائی، میٹابولک اور نفسیاتی تناؤ کو دور کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں ۔ پڑھئے تلسی کی پتیوں کے فوائد:
اندرونی وبیرونی جراثیم کا خاتمہ: تلسی کی پتیاں جراثیم کش نوعیت کی حامل ہوتی ہیں جو صحت کیلئے بھی از حد مفیدہیں ۔ یہ بیرونی اور اندرونی طور پر جراثیم اور پیتھوجینز کو مارنے میں مدد کر سکتی ہے۔
دماغی صحت:تلسی کی پتیوں میں دماغی افعال اور یاداشت کو بہتر بنانے جیسے فوائد بھی موجود ہیں ۔
سردی زکام سے نجات:موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی کھانسی اور زکام میں تلسی کی پتیوں کا کاڑھا استعمال کرنے سے انفیکشن، کھانسی، نزلہ اور وائرل بخار سے بچا جاسکتا ہے۔
ذہنی تناؤ سے نجات:تلسی کی پتیوں میں اینٹی اسٹریس ایجنٹ پایا جاتا ہے جو تناؤ کے مسئلے سے نجات دلانے میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
قوت مدافعت میں اضافہ:تلسی کی پتیوں کا عرق یا رس روزانہ استعمال کرنے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
 نظام ہضم میں مفید: پیٹ سے متعلق امراض جیسے اپھارہ، درد، بدہضمی اور بھاری پن کیلئے تلسی کی پتیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
صحت قلب میں مفید:تلسی کی پتیاں خون کے جمنے کو روکنے اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کیلئے مفید ہوتی ہیں ۔ لہٰذا اس کی پتیاں دل کے دورے کے امکانات و خدشات کو کم کرتی ہیں ۔
جوڑوں کادرد:تلسی میں جسمانی سوزش کم کرنے اور جوڑوں کے درد کو کم کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ جسمانی درد، سوزش، سوجن اور تکلیف کو بھی رفع کرتی ہے۔
ذیابیطس کے مرض میں مفید: ماہرین کے مطابق تلسی کی پتیوں کے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار برقرار رہتی ہے۔
تلسی کی چائے: تلسی کی چائے کے باقاعدہ استعمال سے جسم و دماغ کو سکون ملتا ہے اور کھانسی زکام سے بھی نجات ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK