EPAPER
Updated: September 15, 2023, 4:13 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
کڑی پتہ کا استعمال زمانہ قدیم ہی سے ہندوستان میں بطور غذا اور دوا کے ہوتا ہے۔
کڑی پتہ کا استعمال زمانہ قدیم ہی سے ہندوستان میں بطور غذا اور دوا کے ہوتا ہے۔ اسےغذا میں خوشبو اور ذائقے کو بڑھانے کیلئے ڈالا جاتا ہے۔ پڑھئے کڑی پتہ کے فوائد:
غذائیت سے بھر پور: کڑی پتہ میں،کیلشیم، فاسفورس، فائبر، کاربوہائیڈریٹس، کاپر، معدنیات ،میگنیشیم اورآئرن جیسے غذائی اجزا ہوتے ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح میں کمی:اس میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
خون کی کمی کا علاج: کڑی پتہ خون کی بیماری اینیمیا کا بہترین علاج ہے جبکہ کڑی پتے میں موجود فولک ایسڈ آئرن کو جسم میں جذب کرنے میں مدد اور مزید آئرن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
صحتمند بالوں کیلئے: کڑی پتہ بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے اور متاثرہ بالوں کی صحت دوبارہ بحال کرتا ہے ۔
بینائی میں مفید: اس کا استعمال رات کے اندھے پن یا آنکھوں سے متعلق دیگر امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔
انفیکشن سے روکتی ہے:کڑی پتوں میں اینٹی فنگل اور اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کئی قسم کے انفیکشن سے روکتی ہے اور بیماریوں کے خطرے کم کرتی ہے۔