Inquilab Logo

شیرکی دلچسپ معلومات

Updated: December 13, 2019, 9:30 PM IST | Mumbai

شیر مختصر فاصلے تک ۶۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں شیر ۲۰؍ فٹ (۶؍ میٹر) طویل چھلانگ لگاسکتا ہے۔

شیر کا شمار طاقتور جانوروں میں ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی
شیر کا شمار طاقتور جانوروں میں ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی

شیر کا شمار دنیا کے خطرناک ترین جانوروں میں کیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک تحقیق کے نتائج میں ’شیر‘ ہی کو سب سے پسندیدہ حیوان بھی قرار دیا گیا ہے۔ اس طاقتور جانور کی کچھ خصوصیات ایسی بھی ہیں جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے۔ ذیل میں شیر کی چند خصوصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے:
۔ نر شیر کی ایک خوبی حیران کن ہے۔ جب شکار کے گرد کئی شیر جمع ہو جائیں، تو نر ایک طرف ہٹ کر ماداؤں اور بچوں کو پہلے کھانے کاموقع دیتے ہیں۔
۔ شیر گھات لگا کر شکار پہ حملہ کرنا پسند کرتا ہے۔ اسی لئے حملے سے قبل انجان انسان شیر کو دیکھ لے تو عموماً وہ رفوچکر ہو جاتا ہے اور دھاوا نہیں بولتا۔
۔ ہر شیر اپنے مخصوص جنگلی علاقے یا ریاست میں رہتا ہے۔اس ریاست کی سرحدیں درخت کھرچ کے یا  جگہ جگہ پیشاب کرنے سے متعین کی جاتی ہیں۔
۔ شیر مختصر فاصلے تک ۶۰؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں شیر ۲۰؍ فٹ (۶؍ میٹر) طویل چھلانگ لگاسکتا ہے۔
۔ شیر کے پنجے کا بھرپور وار اتنا طاقتور ہوتا ہے کہ ریچھ کی کمر پہ پڑے ،تو اسے توڑ ڈالتا ہے۔
۔ ببر شیر کی طرح شیر بھی دھاڑتا ہے۔ تاہم، ببر شیر کے برعکس شیر جانور دیکھ کر نہیں دھاڑتا، یوں وہ دور دراز موجود شیروں سے رابطہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK