Inquilab Logo Happiest Places to Work

پودینہ دانتوں کے مسائل اور سانس کی بدبو کو دور کرتا ہے

Updated: April 26, 2025, 4:36 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

پودینے کا ذائقہ نہ صرف سانسوں کو مہکاتا ہے بلکہ اس کی جراثیم کش خصوصیات سے سانس کی بو کا باعث بننے والے جراثیموں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔

Mint tea or decoction is useful. Photo: INN
پودینے کی چائے یا کاڑھا مفید ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این

پودینے میں موجود مرکبات جسم کے موسمی الرجی کے ردعمل میں کمی لاتے ہیں۔
پودینے کی جراثیم کش خصوصیات عام نزلہ زکام سے لڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
مینتھول پودینے کا متحرک جز ہے، مینتھول سے آدھے سر کے درد کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
پودینے سے بدہضمی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
پودینے کا ذائقہ نہ صرف سانسوں کو مہکاتا ہے بلکہ اس کی جراثیم کش خصوصیات سے سانس کی بو کا باعث بننے والے جراثیموں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔
پودینے سے دانتوں پر جمع بیکٹیریا کی بھی روک تھام ہوتی ہے جس سے ان کی سفیدی برقرار رہتی ہے۔
پودینہ کا استعمال بھوک کا احساس کم کرسکتا ہے۔ اس سےجسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوسکتا ہے۔
پودینے کی تیز مہک سے یادداشت کو بڑھانے اور ذہنی طور پر مستعد رہنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
پودینے کے عرق یا جوس کو بالوں اور اسکین کیئر کی مختلف مصنوعات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پودینے کے پتے چبانے یا پودینے کے پانی سے منہ دھونے سے سانس کی بدبو دور ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK