مٹربظاہر ایک عام سے سبزی ہے مگر قدرت نے اس میں بے شمار خوبیاں اور فوائد جمع کررکھے ہیں۔مٹر کے فوائد
مٹربظاہر ایک عام سے سبزی ہے مگر قدرت نے اس میں بے شمار خوبیاں اور فوائد جمع کررکھے ہیں۔مٹر کے فوائد
غذائی اجزا سے بھر پور:مٹر میں کئی ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے ضروری ہیں۔ مٹر میں آئرن، فائبر، پروٹین اور وٹامنز پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میںکاربوہائیڈریٹس، آئرن، نشاستہ اور پروٹینبھی موجود ہوتے ہیں۔
خون میں اضافہ:مٹر کا سب سے بڑا فائدہ ان مریضوں کو ملتا ہے، جن کے جسم میں خون کی کمی ہوتی ہے۔اس کے استعمال سے خون میں صرف اضافہ ہی نہیں ہوتا بلکہ صاف خون بھی بنتا ہے۔
معدے کے کینسرسے بچاتا ہے: اس میں کومیسٹرول نامی ایک غذائی جزو موجود ہوتا ہے جو صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔ میکسیکو میںہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، اگر جسم کو ۲؍ ملی گرام کومیسٹرول حاصل ہوجائے تو معدے کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
ذیابیطس میں مفید: مٹرسوزش کش ہونے کے ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے، جس کے باعث ذیابیطس کے مریضوںکیلئے یہ بہترین غذا سمجھی جاتی ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی: مٹر کا ایک کپ کھانے سے ہماری وٹامن ’کے‘ کی روزانہ کی ۴۴؍ فیصد ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔جس طرح، کیلشیم اور وٹامن ڈی ہڈیوں کیلئےاہم ہوتے ہیں، اسی طرح وٹامن ’کے‘ کو بھی ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے انتہائی اہم سمجھاجاتا ہے۔