Inquilab Logo Happiest Places to Work

قطبی لومڑی: گرما میں بھوری اور سرما میں سفید

Updated: December 10, 2019, 4:51 PM IST

قطبی لومڑی کی کھال کا رنگ موسم کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے۔ زیادہ تر اقسام میں کھال سردیوں میں سفید ہو جاتی ہے جبکہ گرمیوں میں بھورے یا سرمئی رنگ کی ہو جاتی ہے۔

قطبی لومڑی۔ پی ٹی آئی
قطبی لومڑی۔ پی ٹی آئی

قطبی لومڑی کو برفانی لومڑی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ لومڑی کی چھوٹی اقسام میں سے ایک ہے۔ یہ قطب شمالی کے موسم کے حامل تمام علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ لومڑی خاص طور پر سرد علاقے میں رہتی ہے۔ اس کی کھال پر بالوں کی موٹی اور گہری تہہ ہوتی ہے جو گرمیوں میں بھوری اور سردیوں میں سفید ہو جاتی ہے۔ 
 قطبی لومڑی چھوٹے جانوروں جیسے کہ چوہوں، مچھلی، آبی اور سمندری پرندوں کا شکار کرتی ہے۔ افزائش ِ نسل کے وقت ایک نر اور ایک مادہ جوڑا بناتے ہیں اور بچوں کی پیدائش اور پرورش کے دوران ساتھ رہتے ہیں۔ ان کی رہائش زیرِ زمین سرنگوں کا پیچیدہ جال سا ہوتا ہے۔ کبھی کبھار خاندان کے دیگر افراد بھی بچوں کی پرورش میں مدد دیتے ہیں۔
 قطبی لومڑی سیارے کے سرد ترین مقامات پر رہتی ہے اور منفی ۷۰؍ ڈگری تک ٹھٹھرنے کی نوبت نہیں آتی۔ موافقت کیلئے اس کی کھال پر بالوں کی کئی تہیں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے پیروں میں خون کی گردش کچھ اس طرح کی ہوتی ہے کہ وہ پنجوں کو گرم تو رکھتی ہے مگر جسمانی درجہ حرارت متاثر نہیں ہو پاتا۔ اس کے علاوہ اس کے جسم میں چربی کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ ٹھوس جسم، چھوٹی تھوتھنی اور چھوٹی ٹانگیں اور چھوٹے مگر موٹے کان بھی جسمانی حرارت کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پنجوں کے تلوے پر بھی بال ہوتے ہیں جو نہ صرف انہیں گرم رکھتے ہیں بلکہ برف پر چلنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ 
 قطبی لومڑی کی کھال کا رنگ موسم کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے۔ زیادہ تر اقسام میں کھال سردیوں میں سفید ہو جاتی ہے جبکہ گرمیوں میں بھورے یا سرمئی رنگ کی ہو جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK