Inquilab Logo

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

Updated: April 27, 2024, 5:31 PM IST | New Delhi

درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافہ کے سبب آنے والے دنوں میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جون میں درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بہتر مانسون سبزیوں کی قیمت میں کمی کا باعث ہوگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ خوردنی اشیاء میں سبزیوں کی خوردہ افراط مارچ ۲۰۲۴ءمیں ۳۴ء۲۸؍فیصد سال بہ سال سب سے زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھئے: تمل ناڈو: آلودہ پانی پینے کے سبب متعدد بچے بیمار

 ایجنسی نے ’’ڈائیسنگ سبزیاں ‘‘ کے عنوان سےافراط کے اعداد و شمار کی رپورٹ میں کہاکہ ’’آ ئی ایم ڈی نے ۲۰۲۴ء میں معمول سے زیادہ جنوب مغربی مانسون کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ سبزیوں کی قیمتوں کیلئے اچھی بات ہے۔
بینگن، پرول اور پھلیاں جیسی دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیاگیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سبزیوں کی خراب ہونے والی نوعیت کے پیش نظر بفر سٹاک کی تخلیق اور یہاں تک کہ درآمدات جیسے تدارکاتی اقدامات غیر مؤثر حل ہیں۔
 ایجنسی نے کہا کہ ’’کولڈ اسٹوریج جیسی تکنیک سبزیوں کی ذخیرہ اندوزی کو طول دے سکتی ہے، لیکن ہندوستان میں اس طرح کے بنیادی ڈھانچوں کی تعددادکم ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلسطین: نوزائیدہ بچی صابرین الجودا کا پیدائش کے ۵؍ دن بعد انتقال

گزشتہ سال، ہندوستان میں سبزیوں کی قیمتوں میں متعدد مرتبہ اضافہ ہوا تھاکیونکہ ہنگامہ خیز موسم نے فصل کو خراب کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ال نینو کی صورتحال اوسط سے زیادہ گرم موسم کا باعث بنی اور اس کا اثرمانسون پر بھی پڑا ہے۔
جنوب مغربی مانسون مالی سال ۲۰۲۴ءمیں معمول سے کم تھا، جو اس کی طویل مدتی اوسط کے ۹۴؍فیصد پر تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مانسون کی تقسیم بھی غیر مساوی تھی، جس میں اگست غیر معمولی طور پر خشک تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK