Inquilab Logo Happiest Places to Work

دورِ جدید کا یہ مقبول کریئر آپشن خوابوں کی دُنیا کو حقیقت کا رنگ دینے جیسا ہے

Updated: May 01, 2026, 5:06 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

۳؍ سالہ انڈر گریجویٹ کورس عملی مہارتوں پر زور دیتا ہے جس میں ڈیٹا اینالسس، الگورتھم ڈیزائن، مشین لرننگ ماڈلز اور مصنوعی ذہانت کے اپلی کیشنز شامل ہیں، اس میں کریئر کے بہتر مواقع ہیں۔

The main objective of this course is to produce experts who can provide effective solutions to complex real-world problems with the help of artificial intelligence and machine learning. Photo: INN
اس کورس کا بنیادی مقصد ایسے ماہرین تیار کرنا ہے جو مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی مدد سے حقیقی دنیا کے پیچیدہ مسائل کا مؤثر حل پیش کر سکیں۔ تصویر: آئی این این

تعارف: اس کورس کا نام ہے بی ایس سی اِن آرٹی فیشیل انٹیلی جنس اینڈ مشین لرننگ۔ یہ ایک انڈرگریجویٹ ڈگری کورس ہے۔ اس کی مدت عموماً ۳؍سال ہوتی ہے (کچھ یونیورسٹیوں میں ۴؍سال کا آنرز پروگرام بھی ہوتا ہے۔ )یہ کورس طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور انٹیلی جینٹ سسٹمز کی مہارتیں سکھاتا ہے۔ یہ کورس آج کل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ 

کیوں کریں؟ یہ آج کے دور کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی اور مستقبل ساز ٹیکنالوجی فیلڈ ہے۔ اس کورس کے ذریعے طلبہ کو جدید کمپیوٹر اسکلز، پروگرامنگ اور ڈیٹا کو سمجھنے کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے جو مختلف انڈسٹریز میں بہت اہم ہے۔ مزید یہ کہ اس فیلڈ میں جدت اور تحقیق کے بے شمار امکانات موجود ہیں ۔ 

کیا آپ میں یہ صلاحیتیں ہیں؟ یہ کورس اُن طلبہ کیلئے بہترین ہے جنہیں کمپیوٹر، ٹیکنالوجی اور جدید سافٹ ویئرز میں دلچسپی ہو اور جو کوڈنگ سیکھنے کا شوق رکھتے ہوں۔ یہ کورس اُن افراد کیلئے بھی اچھا ہے جو مستقبل میں ڈیٹا سائنس، آرٹی فیشل انٹیلی جنس یا سافٹ ویئر انڈسٹری میں کریئر بنانا چاہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: آپ مشین کو سکھائیں گے کہ وہ ڈیٹا سے کیسے سیکھے اور فیصلے کرے!

اہلیت : اس کورس میں داخلے کیلئے عموماًطلبہ کا بارہویں سائنس اسٹریم سے پاس ہونا ضروری ہوتا ہے۔ زیادہ تر کالجز میں ریاضی یا کمپیوٹر سائنس کو ترجیح دی جاتی ہے، تاہم، کچھ ادارے دیگر سائنسی مضامین کے طلبہ کو بھی داخلہ دیتے ہیں۔ بارہویں میں کم از کم۴۵؍تا ۶۰؍ فیصدنمبر ہونا چاہئے۔ بعض اداروں میں داخلے کیلئےانٹرنس یا انٹرویو بھی لیا جاتا ہے۔ 

کیا سیکھیں گے؟ اس کورس کے دوران طلبہ مختلف پروگرامنگ اسکلزکی بنیادی اور ایڈوانس معلومات حاصل کرتے ہیں۔ وہ ڈیٹا اینالسس، مشین لرننگ ماڈلز اور مصنوعی ذہانت کے الگورتھمز کو سمجھنا اور استعمال کرنا سیکھتے ہیں۔ مزید یہ کہ طلبہ کو مسئلہ حل کرنے اور منطقی سوچ کی مضبوط صلاحیت حاصل ہوتی ہے جو ان کی عملی زندگی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 

کریئر کے مواقع: اس ڈگری کو کرنے کے بعد طلبہ کیلئے آئی ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری میں بے شمار کریئر کے مواقع موجود ہوتے ہیں۔ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، بزنس انٹیلی جنس اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں بھی روزگار کے مواقع ملتے ہیں۔ سالانہ اوسط تنخواہ ۴؍ لاکھ روپے سے ۸؍ لاکھ تک ہوسکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسان طریقے سے تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل، یہ ہے اس کورس کی خصوصیت

بہترین کالجز: ملک میں کئی عمدہ کالجز موجود ہیں جو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ چند بہترین کالجز یہ ہیں :آئی آئی ٹی بامبے، آئی آئی ٹی مدراس، ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، پارول یونیورسٹی اورسینٹ زیویئر کالج، ممبئی وغیرہ۔ یہ کالجز طلبہ کو جدید اے آئی اسکلز، پراجیکٹس اور انڈسٹری ایکسپوژر فراہم کرتے ہیں۔ 

اس فیلڈ کی قابل ذکر شخصیات: ان کے متعلق پڑھ کر اورا ن سے سیکھ کر بھی آپ تحریک حاصل کرسکتے ہیں۔ اس فیلڈ کی قابل ذکر شخصیات میں یوشوا بنجیو(Yoshua Bengio)، فی فی لی(Fei-Fei Li)، ڈیمس ہسابس (Demis Hassabis)، راج ریڈی(Raj Reddy) اور پی آنندن(P. Anandan) وغیرہ شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK