بار کوڈ کی مدد سے کیش کاؤنٹر پر اشیاء کو چند سیکنڈ میں اسکین کیا جا سکتا ہے۔ اگر بار کوڈ نہ ہو تو ہر چیز کی قیمت الگ سے ٹائپ کرنا پڑے جس سے وقت ضائع ہوتا اور غلطی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 09, 2026, 5:36 PM IST | Mumbai
بار کوڈ کی مدد سے کیش کاؤنٹر پر اشیاء کو چند سیکنڈ میں اسکین کیا جا سکتا ہے۔ اگر بار کوڈ نہ ہو تو ہر چیز کی قیمت الگ سے ٹائپ کرنا پڑے جس سے وقت ضائع ہوتا اور غلطی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
جدید دور میں جب روزمرہ زندگی کا زیادہ تر انحصار منظم نظام اور تیز رفتار ٹیکنالوجی پر ہو چکا ہے تو بازار میں دستیاب تقریباً سبھی مصنوعات پر سیاہ اور سفید لکیروں پر مشتمل ایک خاص نشان نظر آتا ہے جسے بار کوڈ کہا جاتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ آخران مصنوعات پر بار کوڈ ہوتا ہے، کیوں ؟
بار کوڈ(Barcode) کیا ہے؟
بار کوڈ دراصل سیاہ اور سفید لکیروں یا نمبروں پر مشتمل ایک مشینی شناختی نظام ہے جس میں کسی مخصوص مصنوع سے متعلق اہم معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔ جب بار کوڈ اسکینر ان لکیروں کو پڑھتا ہے تو وہ فوراً کمپیوٹر سسٹم کو بتا دیتا ہے کہ یہ کون سی شے ہے، اس کی قیمت کیا ہے اور یہ کس کمپنی نے تیار کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: انگریزی میں ’’آئی‘‘ کیپٹل لکھا جاتا ہے، کیوں؟
مصنوعات کی منفرد شناخت
ہر بار کوڈ کسی خاص مصنوع کی الگ شناخت ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں اشیاء موجود ہیں، اس لئے بار کوڈ کے ذریعے ہر شے کو ایک منفرد نمبر دیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی دو مصنوعات میں گڑبڑ نہ ہو۔ اس سے دکان دار اور کمپنیاں بآسانی ہر چیز کو پہچان سکتی ہیں۔
خرید و فروخت میں تیزی اور سہولت
بار کوڈ کی مدد سے کیش کاؤنٹر پر اشیاء کو چند سیکنڈ میں اسکین کیا جا سکتا ہے۔ اگر بار کوڈ نہ ہو تو ہر چیز کی قیمت الگ سے ٹائپ کرنا پڑے جس سے وقت ضائع ہوتا اور غلطی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ بار کوڈ خرید و فروخت کے عمل کو تیز اور ہموار بنا دیتا ہے۔
قیمت میں غلطی سے بچاؤ
بار کوڈ سسٹم خودکار ہوتا ہے، اس لئے قیمت یا مصنوعات کے نام میں انسانی غلطی کا امکان بہت کم ہو جاتا ہے۔ جو قیمت سسٹم میں درج ہوتی ہے، وہی اسکین ہونے پر ظاہر ہوتی ہے یوں گاہک اور دکاندار دونوں کو درست معلومات ملتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سانتا کلاز سرخ و سفید لباس ہی پہنتا ہے، کیوں؟
اسٹاک اور گودام کا بہتر انتظام
بار کوڈ کی مدد سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کون سی چیز کتنی مقدار میں موجود ہے اور کون سی شے ختم ہونے والی ہے۔ جیسے ہی کوئی چیز فروخت ہوتی ہے، سسٹم میں اس کی تعداد خود بخود کم ہو جاتی ہے۔ اس طرح کمپنیوں کو اسٹاک کنٹرول میں بڑی سہولت ملتی ہے۔
عالمی تجارت میں یکسانیت
بار کوڈ ایک بین الاقوامی معیار کے تحت بنایا جاتا ہے جسے دنیا بھر میں سمجھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔ اس سے مختلف ممالک کے درمیان تجارت آسان ہو جاتی ہے کیونکہ ہر ملک کا اسکینر دوسرے ملک کی مصنوعات کا بار کوڈ بھی پڑھ سکتا ہے۔ بار کوڈ سسٹم سے وقت بچتا ہےاورملازمین کی محنت اور کاروباری اخراجات میں بھی کمی آتی ہے۔