Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈی آر ڈی او میں فریشرز کیلئے اپرنٹس بھرتی، سیکھنے کیساتھ ساتھ آمدنی کا بھی موقع

Updated: August 12, 2026, 4:24 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او)کی ایک لیب میں  اپرنٹس کی بھرتی کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے۵۰؍ نشستوںپر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او)کی ایک لیب میں  اپرنٹس کی بھرتی کی جا رہی ہے۔ اس کے لیے۵۰؍ نشستوںپر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو ڈی آر ڈی او لیب میں کام کی تربیت کے ساتھ ہر ماہ اسٹائپنڈ بھی دیا جائے گا۔ہائی انرجی مٹیریل ریسرچ لیبارٹری (ایچ ای ایم آر ایل)وقتاً فوقتاً ایک سالہ اپرنٹس شپ پروگرام چلاتی ہے۔ اسی سلسلے میں یہ بھرتی بھی نکالی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ویب سائٹ drdo.gov.in کے ذریعے درخواست فارم آف لائن پُر کرنا ہوگا۔
موقع کیا ہے؟
ڈی آر ڈی او کی یہ ویکنسی اپرنٹس کیٹیگری کے تحت ہے اور بی ای، بی ٹیک، جنرل اسٹریم کے لئے ہے۔ اس میں مختلف تعلیمی قابلیت کے مطابق الگ الگ کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔
اسامی اور درکار تعلیمی لیاقت
کیمیکل انجینئرنگ/کیمیکل ٹیکنالوجی میںبی ای /بی ٹیک ۔۱۰؍اسامیاں
میکانیکل انجینئرنگ میں بی ای /بی ٹیک ۔۸؍اسامیاں
 ایرو اسپیس انجینئرنگ/ایروناٹیکل انجینئرنگ میں بی ای /بی ٹیک ۲؍اسامیاں
 کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنس/کمپیوٹر انجینئرنگ میں بی ای /بی ٹیک یا کمپیوٹر سائنس میں بی ایس سی ۵؍اسامیاں
الیکٹریکل/الیکٹریکل اینڈ انسٹرومنٹیشن انجینئرنگ میں بی ای /بی ٹیک ۲؍ اسامیاں
 الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ میں بی ای /بی ٹیک ۳؍اسامیاں۔
 سول انجینئرنگ میں بی ای /بی ٹیک ۲؍اسامیاں
کیمسٹری میں بی ایس سی ۹؍اسامیاں
بیچلر آف آرٹس ۳؍ اسامیاں
بیچلر آف کامرس۳؍ اسامیاں
بی ایل آئی ایس (لائبریری سائنس)۲؍اسامیاں
 اہلیت سے متعلق۵؍ اہم باتیں
(۱) جن امیدواروں نے گزشتہ پانچ سال یعنی ۲۰۲۲ء، ۲۰۲۳ء،۲۰۲۴ء،۲۰۲۵ءاور۲۰۲۶ء کے دوران متعلقہ تعلیمی امتحان پاس کیا ہے، صرف وہی امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔
(۲)ن امیدواروں نے اس سال امتحان دیا ہے لیکن درخواست کی آخری تاریخ تک ان کا نتیجہ جاری نہیں ہوا، وہ اس بھرتی کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
(۳) ٹیبل میں دی گئی ڈگری سے زیادہ تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدوار بھی اس اپرنٹس شپ کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔
(۴)ایسے امیدوار جنہوں نے ڈگری مکمل کرنے کے بعد کہیں سے اپرنٹس شپ کر لی ہے، یا اس وقت کسی ادارے میں اپرنٹس شپ کر رہے ہیں، یا جنہیں ایک سال سے زیادہ ملازمت کا تجربہ ہو چکا ہے، وہ بھی درخواست نہیں دے سکتے۔
(۵)پی ڈبلیو بی ڈی  امیدوار صرف اپرنٹس رولز ۱۹۹۲ءکے مطابق مقررہ ٹریڈز کے لیے اہل ہوں گے۔
 عمر کی حد کیا ہونی چاہیے اور سلیکشن کا عمل کیا ہے
ڈی آر ڈی اواپرنٹس کے لیے امیدوار کی عمرکم از کم۱۸؍ سال مکمل ہونی چاہیے۔امیدواروں کا انتخاب تعلیمی قابلیت، تحریری امتحان، انٹرویو، واک اِن انٹرویو یا ان میں سے ایک یا متعدد طریقوں** کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ دستاویزات کی تصدیق بھی کی جائے گی۔
ٹرائی نے اسوسی ایٹ کنسلٹنٹ بھرتی کااعلان کیا
ملک میں موبائل، انٹرنیٹ، لینڈ لائن، ڈی ٹی ایچ اور کیبل ٹی وی خدمات سے متعلق ضوابط کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے’ٹرائی‘ میں ویکنسی نکلی ہے۔ اسکے دہلی دفتر کیلئے اسوسی ایٹ کنسلٹنٹ کے عہدے پر تقرری کی جائے گی۔ فریشرز بھی درخواست کے اہل ہیںاور درخواست فارم ۲۷؍اگست۲۰۲۶ءبھرسکتے ہیں۔کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے الیکٹرانکس، کمیونی کیشن، ٹیلی کمیونی کیشن یا ان کے امتزاج میں بی ٹیک یا بی ای کی ڈگری مکمل کی ہو۔اگر امیدوار نے ایم ای ، ایم ٹیک، ایم بی اے یا پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، تب بھی وہ درخواست دے سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کا پیشہ ورانہ تجربہ لازمی نہیں ہے۔
ویب سائٹ:  vacancies.trai.gov.in
ریلوے آئی سی ایف میں اپرنٹس بھرتی
ریلوے کی انٹیگرل کوچ فیکٹری(آئی سی ایف) ، چنئی میں اپرنٹس شپ کے عہدوں پر بھرتی کے لئے درخواستوں کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس بھرتی مہم کے ذریعے اپرنٹس کے کل۱۰۱۰؍ عہدوںپر تقرری کی جائے گی۔ جو امیدوار اپرنٹس شپ کے عہدے پر کام کرنا چاہتے ہیں، وہ آفیشل ویب سائٹ pb.icf.gov.in پر جاکر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اپرنٹس کے عہدوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ ۷؍ ستمبر۲۰۲۶ء مقرر کی گئی ہے۔آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں کی کم از کم عمر۱۵؍ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر۲۴؍ سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔نان آئی ٹی آئی  امیدواروں کی کم از کم عمر۱۵؍ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر۲۲؍ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK