ڈینجر بلڈنگ ورکر کی ۳۵۰؍اسامیاں اور گریجویٹ/ڈپلوما پروجیکٹ انجینئرکی ۳۰؍ اسامیوں کیلئے اہل امیدوار سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، فارم بھر کر پوسٹ سے بھیجنا ہے۔
ایک آرڈنینس فیکٹری کے ورکشاپ میں کام کرتے ہوئے ملازمین دیکھے جاسکتے ہیں۔تصویر:آئی این این
آرڈنینس فیکٹری کھمریا (مدھیہ پردیش) میں ’ڈینجر بلڈنگ ورکرز‘ کی ۳۸۰؍ اسامیوں کیلئےبھرتی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس بھرتی کے لئے امیدوار کو کسی امتحان سےنہیں گزرنا ہے۔ امیدوار کے پاس درکار تعلیمی لیاقت ہونی چاہئے۔ درخواست آف لائن طریقے سے دینی ہے۔
اسامیوں کی تفصیل
ٹینور بیسڈ ڈینجر بلڈنگ ورکر:۳۵۰؍اسامیاں
ٹینور بیسڈ گریجویٹ/ڈپلوما پروجیکٹ انجینئر:۳۰؍ اسامیاں
*کل اسامیوں کی تعداد:۳۸۰
درکار تعلیمی قابلیت
ڈینجر بلڈنگ ورکر:
-این سی وی ٹی سے جاری نیشنل اپرنٹس سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے
- یہ سرٹیفکیٹ اٹینڈنٹ آپریٹر ٹریڈ میں ہوناچا ہئے
- کیمیکل، میکانیکل، الیکٹریکل اور متعلقہ شعبوں کے امیدوار بھی -درخواست دے سکتے ہیں
گریجویٹ/ڈپلوماپروجیکٹ انجینئر: کیمیکل انجینئرنگ میں بی ای /بی ٹیک یا کیمسٹری میں بی ایس سی+ امونیشن/ایکسپلوسیو مینو فیکچرنگ یا ہینڈلنگ میں اپرنٹس شپ
عمر کی حد:درخواست گزار کی عمر کم ازکم ۱۸؍ سال اور زیادہ سے زیادہ ۴۰؍ سال کے درمیان ہونی چاہئے۔اوبی سی امیدوار کیلئے ۳؍ سال کی رعایت ہوگی جبکہ ایس سی /ایس ٹی امیدوار کیلئے ۵؍سال کی رعایت۔
تنخواہ کتنی ہوگی؟:۱۹؍ہزار ۹۰۰؍روپے ماہانہ۔ اس کے علاوہ دیگر الاؤنسز بھی ملیں گے
انتخاب کا طریقہ کار:اہل درخواست گزاروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر اور ٹریڈ ٹیسٹ / پریکٹیکل ٹیسٹ، انٹرویوکی بنیاد پر ہوگا۔
درخواست دینے کا طریقہ:اس کیلئے آفیشل ویب سائٹ munitionsindia.in سے فارم کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں ، تمام ضروری معلومات درج کریں، مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں، فارم پر دستخط کریں، لفافے پر واضح الفاظ میں انگریزی میں لکھیں:
’’اپلی کیشن فار ٹینیور بیسڈ ڈی بی ڈبلیو‘‘
فارم کو اس پتے پر بھیجیں:
چیف جنرل مینیجر، آرڈیننس فیکٹری کھمریا، ضلع جبل پور،
پن کوڈ: 482005
(اسپیڈ پوسٹ یا رجسٹرڈ پوسٹ کے ذریعے)
یہ ایک اچھا موقع ہے ان امیدواروں کے لئے جو دفاعی شعبے میں کام کرنا چاہتے ہیں اور کریئر بنانا چاہتے ہیں، خاص طور پر ان نوجوانوں کے لیے جو بغیر تحریری امتحان کے نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔