اگزام کے دنوں میں بالکل چست درست رہنے کیلئے بعض چیزوں کا کرنا (Dos) اور بعض کا نہ کرنا (Don`ts) ضروری ہے، اسی طرح بعض عادتوں سے بچنا بھی اہم ہے۔ ذیل میں ایسی ۱۰؍ عادتیں بتائی گئی ہیں۔
EPAPER
Updated: January 23, 2026, 5:26 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai
اگزام کے دنوں میں بالکل چست درست رہنے کیلئے بعض چیزوں کا کرنا (Dos) اور بعض کا نہ کرنا (Don`ts) ضروری ہے، اسی طرح بعض عادتوں سے بچنا بھی اہم ہے۔ ذیل میں ایسی ۱۰؍ عادتیں بتائی گئی ہیں۔
امتحان طلبہ کی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے جو محنت، نظم و ضبط اور درست حکمتِ عملی کا تقاضا کرتا ہے۔ امتحان کے زمانے میں صرف کتابی علم ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ صحتمند طرزِ زندگی اور مثبت سوچ بھی نہایت ضروری ہوتی ہے۔ نیند، غذا اور پانی جیسی بنیادی چیزوں میں کوتاہی طالب علم کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔ اسی طرح ذہنی دباؤ، اعتماد کی کمی اور غیر ضروری خوف بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ آج کے ڈجیٹل دور میں سوشل میڈیا اور افواہوں کا اثر طلبہ کی توجہ کو منتشر کر دیتا ہے۔ امتحان کے دنوں میں درست معلومات کا ہونا بھی بہت اہم ہے تاکہ کسی قسم کی گھبراہٹ پیدا نہ ہو۔ متوازن غذا اور مناسب آرام ذہن کو تازہ رکھتے ہیں۔ مثبت سوچ اور خود اعتمادی طالب علم کو بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد دیتی ہے۔ اس لئےامتحان کے وقت ان منفی عادات سے بچنا ضروری ہے جو کامیابی میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ ذیل میں ایسے ۱۰؍ نکات کو مختصراً پیش کیا جارہا ہے جن پرعمل کر کے طالب علم نہ صرف امتحان میں بہتر نتائج حاصل کر سکتا ہے بلکہ ذہنی سکون بھی برقرار رکھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آج ہی اپنا جائزہ لیجئے کہ آپ اِن زمروں میں سے کس میں ہیں!
یہ بھی پڑھئے: نیا سال، نئی سوچ؛ منفرد عزائم ہی بنا ئینگےآپ کو منفرد!
یہ تدابیر بھی آزمائیں
اسٹڈی کا مطلب ہوتا ہے اسٹڈی۔ اس کا ٹائم ٹیبل بنائیے اور اس پر سختی سے عمل کیجئے۔ کوئی چیز آپ کو اُلجھائے نہیں۔ ہر وہ چیز جو آپ کو اُلجھاتی یا آپ کی توجہ بٹاتی ہے، آپ کی دشمن ہے۔ اس سے دور رہئے اور ہاں، ٹال مٹول سے کام نہ لیجئے کہ تھوڑا لیٹ لوں تب پڑھوں گا، دوستوں سے گپ شپ کرلوں تب پڑھوں گا، موبائل سے دل بہلا لوں تب پڑھوں گا۔ جی نہیں، یہ چیزیں آپ کو پڑھائی سے دور لے جائیں گی۔ اس لئے یاد رکھئے کہ اسٹڈی یعنی اسٹڈی۔ اور کچھ نہیں۔
اگر آپ دوسروں کو بتاتے ہیں کہ آپ نے کہاں کیا پڑھا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے مگر کوئی دوسرا اس قسم کی تفصیل بتائے تو اُس پر زیادہ دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے، آپ ’ڈسٹرب‘ ہوسکتے ہیں ۔