امیدوار صرف ایک ریاست کیلئے درخواست دے سکتے ہیں،اسلئے درخواست دینے سے پہلے اپنی اہلیت کی جانچ کریں اور احتیاط سے ریاست کا انتخاب کریں۔
EPAPER
Updated: August 06, 2026, 3:59 PM IST | Mumbai
امیدوار صرف ایک ریاست کیلئے درخواست دے سکتے ہیں،اسلئے درخواست دینے سے پہلے اپنی اہلیت کی جانچ کریں اور احتیاط سے ریاست کا انتخاب کریں۔
اگر آپ سرکاری ملازمت کی تیاری کر رہے ہیں اور انشورنس سیکٹر میں کریئر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ(این آئی سی ایل) فی الحال۵۰۰؍ اسسٹنٹ کے عہدوں کیلئے بھرتی کر رہا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار۷؍اگست۲۰۲۶ءتک سرکاری ویب سائٹ
nationalinsurance.nic.co.in کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ آخری تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ اس لیے آخری لمحات کا انتظار کرنے کے بجائے جلد از جلد فارم پُر کرنا بہتر ہے۔
کتنی آسامیاں ہیں: اس تقرری مہم کے تحت ملک بھر کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل۵۰۰؍ اسسٹنٹ اسامیوں کو پُر کیاجائے گا ۔ امیدوار صرف ایک ریاست کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ لہٰذا، درخواست دینے سے پہلے اپنی اہلیت کی جانچ کریں اور احتیاط سے ریاست کا انتخاب کریں۔
یہ بھی پڑھئے: آئی سی اے آئی کیمپس پلیس منٹ: ۲۹؍ شہروں میں انٹرویو منعقد کئے جائیں گے
درخواست دینے کی اہلیت اور عمر کی حد : اس عہدے کیلئے درخواست دینے کے اہل امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کسی بھی مضمون میں گریجویشن ہونا ضروری ہے۔مزید برآں یہ بھی شرط ہےکہ گریجویشن کے نتائج یکم جولائی ۲۰۲۶ء تک آ چکے ہوں۔ اس کے علاوہ درخواست دہندگان کی عمر کم از کم۲۱؍ سال اور زیادہ سے زیادہ۳۰؍ سال ہونی چاہئے۔ محفوظ زمرے کے امیدواروں کو حکومتی ضوابط کے مطابق عمر میں چھوٹ دی جائے گی۔
ایس سی، ایس ٹی، پی ڈبلیو بی ڈی اور سابق فوجی امیدواروں کیلئے کوئی فیس نہیں ہے۔جبکہ دیگر تمام امیدواروں کو۸۵۰؍ روپے فیس اداکرنی ہوگی ۔
درخواست کیسے دیں:سب سے پہلے این آئی سی ایل کی آفیشل ویب سائٹ nationalinsurance.nic.co.in پر جائیں۔ بھرتی کے لنک پر کلک کریں۔ رجسٹر کرنے کے بعد، درخواست فارم کو پُر کریں۔ مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں اور فیس ادا کریں۔ فارم جمع کرانے کے بعد ایک پرنٹ آؤٹ رکھیں۔
یہ بھی پڑھئے: طبی شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والی ڈاکٹر شبنم شاہ
نوٹ: درخواست کی آخری تاریخ اگست۷؍ ہے،یعنی خواہشمند امیدواروں کے پاس صرف ۳؍دن باقی بچے ہیں۔ اگر آپ اس بھرتی میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو آخری لمحے تک انتظار نہ کریں۔ سرور ٹریفک کی بھیڑ یا تکنیکی مشکلات سے بچنے کیلئے درخواست دینے کا عمل پہلے ہی مکمل کرلیں۔
۷؍ اگست درخواست دینے کی آخری تاریخ ہے۔