اگر آپ سرکاری شعبے میں اچھی تنخواہ اور مضبوط کریئر کی تلاش میں ہیں تو یہ موقع آپ کے لئے بہت خاص ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(این ایچ آئی ڈی سی ایل) نے مختلف عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔
ملازمتیں۔ تصویر:آئی این این
اگر آپ سرکاری شعبے میں اچھی تنخواہ اور مضبوط کریئر کی تلاش میں ہیں تو یہ موقع آپ کے لئے بہت خاص ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(این ایچ آئی ڈی سی ایل) نے مختلف عہدوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے، جس میں ہر سطح کے امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے۔ آج کے دور میں سرکاری اداروں میں اچھی تنخواہ کے ساتھ ملازمت حاصل کرنا بہت سے نوجوانوں کا خواب ہوتا ہے۔این ایچ آئی ڈی سی ایل کی یہ بھرتی اسی خواب کو پورا کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اگرچہ یہ تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوگی، لیکن اس میں حاصل ہونے والا تجربہ اور تنخواہ دونوں ہی کافی پرکشش ہیں۔
درخواست کی اہم تاریخیں: اس بھرتی کا آغاز۱۸؍ مارچ۲۰۲۶ء سے ہو چکا ہے، جبکہ درخواست دینے کی آخری تاریخ۱۴؍ اپریل۲۰۲۶ء ہے۔ لہٰذا امیدوار آخری تاریخ سے پہلے ضرور درخواست دیں۔
کل اسامیوں کی تعداد:اس بھرتی مہم کے تحت کل۳۷؍ عہدے پُر کئے جائیں گے:nکنسٹرکشن مینجمنٹ ۱۰؍اسامیاں
ٹیکنیکل۱۰؍اسامیاں فائنانس:۷؍اسامیاں
ہیومن ریسورس(ایچ آر )۴؍اسامیاں
لیگل:۳؍اسامیاں n آئی ٹی:۳؍اسامیاں
ان تمام شعبوں میں اسوسی ایٹ، سینئر ایسوسی ایٹ اور کنسلٹنٹ جیسے عہدے شامل ہیں۔
تعلیمی اہلیت:ہر عہدہ کیلئے مختلف تعلیمی اہلیت مقرر کی گئی ہے:
کنسٹرکشن/ٹیکنیکل: متعلقہ شعبے میں ماسٹرز ڈگری
ایچ آر : ایم بی اے
فائنانس:ایم کام، سی اے، سی ایم اے، فائنانس ایم بی اے
لیگل : ایل ایل بی یا ایل ایل ایم
آئی ٹی: بی ٹیک یا ایم ٹیک
آئی آئی ٹی ، این آئی ٹی یا آئی آئی ایم یا نیشنل لا یونیورسٹی جیسے معروف اداروں سے تعلیم حاصل کرنے والوں کو ترجیح دی جا سکتی ہے۔ بیرون ملک سے تعلیم یافتہ امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
تجربہ اور عمر کی حد:n اسوسی ایٹ:صفر سے ۲؍ سال کا تجربہ، زیادہ سے زیادہ عمر۳۰؍ سال
سینئر اسوسی ایٹ:۲؍ سے۹؍سال ،عمر کی حد ۴۰؍ سال
کنسلٹنٹ:۹؍سے ۱۵؍ سال ،عمر کی حد ۴۵؍ سال
تنخواہ کا پیکیج یہ ہوگا:اسوسی ایٹ:۷۰؍ ہزار سے ۸۰؍ہزارروپے ماہانہ ۔سینئر اسوسی ایٹ ۸۰؍ ہزار سے ایک لاکھ ۵۰؍ہزار روپے ماہانہ۔ کنسلٹنٹ ڈیڑھ لاکھ سے ۲؍لاکھ ۷۵؍ہزار روپے ماہانہ
انتخاب کا عمل:یہ عمل ۴؍ مراحل پر مشتمل ہوگا: (۱) درخواستوں کی اسکریننگ(۲) تحریری امتحان(۳) گروپ ڈسکشن (۴) پرسنل انٹرویو۔ ہر مرحلے میں کامیابی لازمی ہوگی۔
درخواست کیسے دیں؟: درخواست کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے، اس کےلئے این ایچ آئی ڈی سی ایل کی آفیشیل ویب سائٹ پر جائیں۔ ریکروٹمنٹ سیکشن پر کلک کریں۔ ای میل اور موبائل نمبر سے رجسٹریشن کریں۔ فارم پُر کریں اور ضروری دستاویزات اپلوڈ کریں۔ فیس جمع کر کے فارم سبمٹ کریں۔