Inquilab Logo Happiest Places to Work

کنگ کے بعد شاہ رخ خان رومانوی فلم میں نظر آئیں گے

Updated: March 18, 2026, 3:00 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس وقت فلم ’’کنگ ‘‘پر کام کر رہے ہیں۔ اگرچہ ۲۰۲۳ء کے بعد سے ان کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے، اس سال وہ’’کنگ‘‘ کے علاوہ ایک اور فلم ’’جیلر ۲‘‘میں بھی نظر آئیں گے۔ کیا وہ جلد ہی اپنے پرانے انداز میں واپس آئیں گے؟ شاہ رخ خان کی فلم کے حوالے سے ایک زبردست اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

Shah Rukh Khan.Photo:INN
شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

شاہ رخ خان کی اگلی فلم کا انتظار کیا جا رہا ہے، جو اسی سال ریلیز ہوگی۔’’ کنگ‘‘ دسمبر میں آئے گی، جس میں شاہ رخ خان کا لک سامنے آ چکا ہے۔ یہ اس سال کی سب سے متوقع فلموں میں سے ایک ہے، کیونکہ ۲۰۲۳ء کے بعد ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی۔ اس سال کے باکس آفس پر شاہ رخ خان ہی کنگ رہے، جب `پٹھان اورجوان سے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کمائے۔ ویسے تو اس بار ’’کنگ‘‘ سے پہلے وہ ایک اور فلم میں نظر آئیں گے، جو ہے’’ جیلر ۲‘‘۔ کہا جا رہا ہے کہ رجنی کانت کی فلم میں ایکٹر کا کیمیو ہوگا۔ اب جانیں کہ کس فلم پر اپ ڈیٹ آیا ہے۔ کیا’’کنگ‘‘ کے بعد شاہ رخ خان رومانوی فلم میں نظر آئیں گے؟
شاہ رخ خان کا گزشتہ طویل عرصے سے کئی پروجیکٹس سے نام جڑا ہوا ہے۔ تاہم، وہ جلد از جلد اپنی اگلی فلم `’’کنگ‘‘کا کام مکمل کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اس دوران کہا جا رہا ہے کہ سپر اسٹار نے اگلی فیچر فلم کے لیے رائٹرز اور ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ وہ سب کچھ جلد فائنل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی خبر ہے کہ اس فہرست میں سب سے آگے فرح خان ہیں، جو ان کی اگلی فلم ڈائریکٹ کر سکتی ہیں۔
اب شاہ رخ اپنے پرانے انداز میں واپس آئیں گے؟ 
حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ پر رپورٹ شائع ہوئی، جس سے پتا چلا کہ شاہ رخ خان جس رومانوی ڈرامے کے لیے زیرِ بحث ہیں، اس میں وہ ڈبل رول ادا کرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔ جس کا ٹائٹل میں ہوں نہ ۲؍ بتایا جا رہا ہے۔ لیکن ابھی تک کچھ بھی کنفرم نہیں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کمرشیل فلم کی اسکرپٹنگ پر کام جاری ہے۔ یہ آفر شاہ رخ خان کو موصول ہوا ہے، دیکھنا ہوگا کہ فلم پر کیا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
 فلم سے متعلق تین اہم اپ ڈیٹس  
 رومانوی ڈرامہ:  رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کو ایک بڑے بجٹ والے میچور رومانوی ڈرامہ کے لیے رابطہ کیا گیا ہے، جس میں وہ اپنے پرانے انداز میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:کون ہیں’’سرکے چنر‘‘فیم منگلی؟ نغمہ نگار رقیب عالم کا ’’ڈبل میننگ‘‘ گانوں سے پرانا تعلق


 اسکرپٹ شاہ رخ کو پسند آئی: کہا جا رہا ہے کہ یہ اسکرپٹ شاہ رخ خان کے دل کو چھو گئی ہے، جو اچانک ان کے پاس آئی ہے۔ وہ اس پر اگلے پروجیکٹ کے طور پر غور کر رہے ہیں۔مداح خوش کیوں ہیں: کہا جاتا ہے کہ شاہ رخ خان کو سپر اسٹار بنانے میں رومانوی فلموں کا بڑا حصہ رہا ہے۔ ان کا رومانوی ژانر میں واپس آنا فینز کے لیے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہوگا۔ تاہم، وہ پچھلے کردار کو دہرائیں گے نہیں۔ اس فلم میں وہ محبت کی زیادہ میچور دنیا دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:ایپل کے سی ای او ٹم کک نے استعفیٰ کی خبروں کو افواہ قرار دیا


پروجیکٹ کب فائنل ہوگا؟
کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے اگلے پروجیکٹس کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں: ایک فرح خان کی ڈائریکٹ کی ہوئی فلم، اور دوسری نئی رومانوی کہانی۔ رپورٹ کے مطابق، جون تک اس پر کوئی آخری فیصلہ آنے کی توقع ہے، جب انہیں دونوں اسکرپٹس اور ان کی ڈیولپمنٹ کو سمجھنے کا وقت ملے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK