Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ صرف کتابیں نہیں، آپ کی Mentor ہیں، اِن سے ہر دن کچھ نیا سیکھیں

Updated: July 03, 2026, 9:09 PM IST | Shahebaz Khan | Mumbai

طلبہ کو طالب علمی کے دور ہی میں اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کی جانب توجہ دینی چاہئے، اگر آپ کی شخصیت اِن ۲۵؍ خصوصیات کی حامل بن جائے گی تو اس کے کئی یقینی فائدے آپ کو حاصل ہوں گے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک ہی کلاس میں پڑھنے والے دو طلبہ میں سے ایک ہر میدان میں آگے کیوں نکل جاتا ہے، جبکہ دوسرا اتنی ہی ذہانت رکھنے کے باوجود پیچھے رہ جاتا ہے؟ کیا کامیابی صرف زیادہ ذہین لوگوں کا مقدر ہے، یا اس کے پیچھے کچھ ایسی عادتیں، سوچ اور رویے ہوتے ہیں جنہیں ہر انسان سیکھ سکتا ہے؟ اگر آپ بھی اپنی شخصیت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، اپنے اندر اعتماد پیدا کرنا چاہتے ہیں، دوسروں پر اچھا تاثر قائم کرنا چاہتے ہیں اور اپنی زندگی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس کی شروعات آج اور ابھی سے ممکن ہے۔ شخصیت صرف خوبصورت لباس پہننے، اچھی انگریزی بولنے یا زیادہ نمبر حاصل کرنے کا نام نہیں۔ اصل شخصیت یہ ہے کہ مشکل حالات میں آپ کس طرح فیصلہ کرتے ہیں، ناکامی کے بعد دوبارہ کھڑے ہونے کا حوصلہ رکھتے ہیں یا نہیں، دوسروں کے ساتھ کس انداز سے پیش آتے ہیں، اپنی ذمہ داریوں کو کس حد تک نبھاتے ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کیلئے کتنی مستقل مزاجی سے محنت کرتے ہیں۔ یہی وہ خوبیاں ہیں جو ایک عام انسان کو غیر معمولی بناتی ہیں۔ دنیا کی تقریباً ہر کامیاب شخصیت کی زندگی کا مطالعہ کریں تو احساس ہوگا کہ ان کی کامیابی کسی جادو یا خوش قسمتی کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ روزانہ کی چھوٹی چھوٹی مثبت عادتوں، مضبوط کردار، مثبت سوچ، مسلسل سیکھنے کے جذبے اور دوسروں کے ساتھ بہترین برتاؤ کا ثمر تھی۔ جانئے اپنی شخصیت کو سحر انگیز کیسے بنائیں۔

یہ بھی پڑھئے: آسان مراحل میں جانئے پورا سال تعلیمی ہدف پر قائم رہنے کا طریقہ

Atomic Habits (مصنف: جیمس کلیئر)
5 Traits
نظم و ضبط
استقلال / تسلسل 
صبر
خود پر قابو
ذمہ داری
یہ کتاب کیوں پڑھیں؟ یہ نوجوانوں کیلئے آسان زبان میں لکھی گئی مؤثر کتابوں میں شمار ہوتی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی اچھی عادتیں کس طرح انسان کو غیر معمولی کامیابی تک پہنچا سکتی ہیں۔ مطالعہ کے بعد آپ کو احساس ہوگا کہ مثبت شخصیت پانا کتنا آسان ہے۔ 
خلاصہ: مصنف جیمس کلیئر بتاتے ہیں کہ کامیابی ایک دن میں حاصل نہیں ہوتی بلکہ روزانہ کی معمولی مگر مسلسل بہتری انسان کی زندگی بدل دیتی ہے۔ صرف جوش و جذبے پر انحصار کرنے کے بجائے اچھی عادتیں اور مضبوط نظام اپنانا ہی حقیقی کامیابی کا راز ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: طلبہ کیلئے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے پانچ پیغامات

The 7 Habits of Highly Effective People
مصنف: اسٹیفن آر کووی
5 Traits
قیادت 
پہل کرنا
جوابدہی
ٹیم ورک
ہمدردی
یہ کتاب کیوں پڑھیں؟ کردار سازی، قیادت اور مؤثر زندگی گزارنے کے اصول سیکھنے کیلئے اس کتاب کو شاہکار قرار دیا جاتا ہے۔ نوعمر طلبہ کیلئے یہ کتاب بہترین ہے۔ 
خلاصہ: یہ کتاب سکھاتی ہے کہ انسان اپنی زندگی کی ذمہ داری خود قبول کرے، واضح اہداف بنائے، مضبوط تعلقات قائم کرے اور ایسا کردار پیدا کرے جس پر لوگ اعتماد کر سکیں۔ اس میں فوری کامیابی کے بجائے مضبوط کردار کو اصل کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وہ ۲۴؍ شخصیات جو اے آئی کی دنیا کو تشکیل دے رہی ہیں

Wings of Fire 
(مصنف: ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام)
5 Traits
عاجزی
ثابت قدمی
تجسس
حب الوطنی
محنت
یہ کتاب کیوں پڑھیں؟ یہ ایک ایسی متاثر کن خودنوشت ہے جسے ہر ہندوستانی طالب علم کو ضرور پڑھنا چاہئے۔ اس کتاب میں سابق اے پی جے عبدالکلام بتاتے ہیں کہ کس طرح ان کا بچپن گزرا، اور وہ کیسے ہندوستانی صدر اور میزائل مین بنے۔ 
خلاصہ: ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اپنی زندگی کا سفر بیان کرتے ہیں۔ یہ کتاب ثابت کرتی ہے کہ محنت، تعلیم، عاجزی اور پختہ ارادے سے ہر مشکل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: آپ مشین کو سکھائیں گے کہ وہ ڈیٹا سے کیسے سیکھے اور فیصلے کرے!

Mindset: The New Psychology of Success
(مصنفہ: کیرول ایس ڈوویک)
5 Traits
لچک
اعتمادِ نفس
سیکھنے کا شوق
حالات سے ہم آہنگی
مثبت سوچ
یہ کتاب کیوں پڑھیں؟ یہ کتاب طلبہ کو ناکامی کے خوف پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر غور کرنے میں مدد دیتی ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ یہ خود پر شبہ اور جمود کو لچک کے ساتھ بدلنے کیلئے عملی فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ 
خلاصہ: اس میں Growth Mindsetکا تصور پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق ذہانت اور صلاحیتیں پیدائشی طور پر محدود نہیں ہوتیں بلکہ مسلسل محنت سے بہتر بنائی جا سکتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: آسان طریقے سے تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل، یہ ہے اس کورس کی خصوصیت

How to Win Friends and Influence People
(مصنف: ڈیل کارنیگی)
5 Traits
ابلاغی مہارت
احترام
مہربانی
سننے کی صلاحیت
جذباتی ذہانت
یہ کتاب کیوں پڑھیں؟ ابلاغ، تعلقات اور سماجی مہارتیں سیکھنے کیلئے یہ آج بھی دنیا کی بہترین کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ اسے پڑھنے کے بعد آپ سیکھیں گے کہ غیر ضروری مباحثوں سے کیسے بچا جاسکتا ہے اور ناراضی کے بغیر دوسروں کو قائل کیسے کیا جاسکتا ہے۔ 
خلاصہ: یہ کتاب سکھاتی ہے کہ دوسروں سے احترام کے ساتھ بات کیسے کی جائے، نئے دوست کیسے بنائے جائیں اور اختلافات کو کیسے حل کیا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK