• Sat, 10 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یہ الفاظ ہم معنی نہیں، ان میں فرق ہے!

Updated: October 10, 2026, 8:23 PM IST | Afzal Usmani | Mumbai

یہاں بطور مثال ۱۰؍ الفاظ پیش کئے جارہے ہیں۔ ایسے بہت سے الفاظ ہیں۔ آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ ہم معنی نہیں ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

ہم روزمرہ زندگی میں بول چال کے دوران بہت سے ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں جنہیں بظاہر ایک دوسرے کا متبادل سمجھا جاتا ہے لیکن غور کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ان کے مفہوم، دائرۂ استعمال اور موقع کے اعتبار سے واضح فرق موجود ہے۔ معمولی سا فرق کبھی معنی بدل دیتا ہے اور کبھی بات کے درست مفہوم کو سمجھنے میں الجھن پیدا کر دیتا ہے۔ بحیثیت طالب علم ایسے الفاظ کی معلومات ضروری ہے تاکہ زبان کے استعمال میں درستگی کے ساتھ الفاظ کے حقیقی مفہوم کو بھی بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ اسی دلچسپ فرق کو آسان، مختصر اور عام فہم انداز میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دیکھئے صفحہ اول اور دوم پر دس الفاظ اور ان کے درمیان فرق۔ 

یہ بھی پڑھئے: نوجوان کالم نگاروں کے ساتھ دلچسپ گفتگو اور تعلیمی انقلاب کی ۹؍ ویں سالگرہ کا جشن

Bacterias VS Germs

Bacteria وہ خوردبینی جاندار ہیں جن میں بعض مفیداور بعض بیماری پیدا کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ مٹی، پانی، ہوا، خوراک سمیت تقریباً ہر جگہ پائے جاتے ہیں۔ 
Germs یعنی جراثیم، بیماری پیدا کرنے یا پھیلانے والے خوردبینی جانداروں یا متعدی عوامل کیلئے استعمال ہونے والا ایک عمومی لفظ ہے۔ 

Atmosphere VS Environment

Atmosphere یعنی کرۂ ہوا، زمین کے گرد موجود گیسوں کی وہ تہہ ہے جو زمین کو گھیرے ہوئے ہے اور زندگی کیلئے ضروری ہوا اور دیگر گیسیں فراہم کرتی ہے۔ 
Environment یعنی ماحول، جانداروں کے گرد موجود تمام قدرتی، حیاتیاتی اور انسانی عوامل و حالات کا مجموعہ ہے جواُن کی زندگی اور نشوونما پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: اِن ۹؍ کتابوں سے سیکھیں سوال کرنا اور زندگی کو مختلف نظر سے دیکھنا

Climate VS Weather

Climate یعنی آب و ہوا، کسی علاقے کے طویل عرصے تک رہنے والے موسمی حالات، جیسے درجۂ حرارت، بارش اور ہواؤں کے عمومی نمونے کوکہا جاتا ہے۔ 

Weather یعنی موسم، کسی خاص وقت یا دن میں کسی علاقے کے درجۂ حرارت، بارش، ہوا اور دیگر فوری موسمی حالات کو کہا جاتا ہے، یہ وقفے وقفے سے بدلتا رہتا ہے۔ 

Jungle VS Forest

Jungle گھنے، بے ترتیب اور عموماً گرم خطے میں موجود جنگلاتی علاقے کو کہا جاتا ہے۔ یہاں قدرتی طور پر پودے اور جانور کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ 

Forest یعنی بن یا بادیہ، درختوں اور دیگر نباتات سے ڈھکا ہوا وسیع قدرتی علاقہ ہے، جو مختلف علاقوں اور آب و ہوا میں پایا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اِن ۹؍ ملازمتوں کا ابھی وجود نہیں مگر مستقبل میں ان کی مانگ ہوگی!

Hill VS Mountain

Hill یعنی پہاڑی، نسبتاً کم اونچی اور عموماً نرم ڈھلوان والی قدرتی بلندی ہے، عموماً ۲؍ ہزار فٹ سے کم بلندی والے حصے کو پہاڑی کہتے ہیں۔ 

Mountain یعنی پہاڑ، زیادہ بلند اور عموماً کھڑی ڈھلوانوں والی قدرتی بلندی ہے جس کی نمایاں چوٹی ہوتی ہے۔ 

Biscuit VS Cookie

Biscuit عام طور پر زیادہ خشک، کرارے اور ٹوٹنے میں آسان ہوتے ہیں۔ ان میں مکھن یا تیل کی مقدار نسبتاً کم ہوتی ہے۔ 

Cookie اندر سے نرم، چبانے کے قا بل اورموٹی ہوتی ہیں۔ ان میں چاکلیٹ چپس، نٹس یا اوٹ میل شامل کئے جاتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۹؍ سوال اپنے آپ سے پوچھیں، یہ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں!

Ocean VS Sea

Ocean یعنی سمندر، زمین پر موجود بڑا اور وسیع نمکین آبی خطہ ہے جو زمین کے بڑے حصے کو گھیرے ہوئے ہے۔ 

Sea یعنی بحیرہ، نسبتاً چھوٹا حصہ ہے جو عموماً تین اطراف سے یا جزوی طور پر خشکی سے گھرا ہوتا ہے اور سمندر کے مقابلےکم وسیع ہوتا ہے۔ 

Watch Vs Clock

Watch وقت بتانے والا ایسا چھوٹا آلہ ہے جسے عموماً کلائی پر پہنا جاتا ہے اور اسے آسانی سے اپنے ساتھ رکھا جا سکتا ہے۔ 

Clock وقت بتانے والا ایسا آلہ ہے جو عموماً دیوار پر لگایا یا کسی جگہ رکھا جاتا ہے۔ اسے ہر وقت اپنے ساتھ رکھنا ممکن نہیں ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: انسان کو سمجھنے کا ہنر سیکھئے، رشتے مضبوط بنایئے

Leaflet VS Brochure

Leaflet ایک یا چند صفحات پر مشتمل معلوماتی یا تشہیری پرچہ ہے جس میں کسی موضوع یامصنوعات کے متعلق مختصر معلومات دی جاتی ہیں۔ 

Brochure کئی صفحات پر مشتمل ہوتا ہےجس میں کسی ادارے یا مصنوعات کے متعلق تفصیلی معلومات اور تصاویر شامل ہوتی ہیں۔ 

Trophy VS Memento

Trophy جب کوئی کرکٹ میچ، فٹ بال ٹورنامنٹ، یا اسکول کا کوئی مقابلہ جیتتا ہے، تو اسے جو کپ یا شیلڈ ملتی ہے، اسے ٹرافی کہتے ہیں۔ 

Memento کسی موقعے، جگہ یا شخصیت کی یاد محفوظ رکھنے کیلئے دی یا رکھی جانے والی خاص چیز۔ بطور شکریہ دی جانے والی شیلڈ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK