Updated: August 05, 2026, 9:06 PM IST
| New Delhi
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک کے سب سے قیمتی سیلیبریٹی برانڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ تازہ کرول سیلیبریٹی برانڈ ویلیوایشن ۲۰۲۵ء(Kroll Celebrity Brand Valuation 2025)رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کی برانڈ ویلیو ۹ء۱۷۷؍ ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
وراٹ کوہلی اور شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہندوستانی کرکٹر وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک کے سب سے قیمتی سیلیبریٹی برانڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ تازہ کرول سیلیبریٹی برانڈ ویلیوایشن ۲۰۲۵ء(Kroll Celebrity Brand Valuation 2025)رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کی برانڈ ویلیو ۹ء۱۷۷؍ ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کے ساتھ وہ فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:تیسرا دن گیند بازوں کے نام رہا، پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط
رپورٹ کے مطابق اداکاررنویر سنگھ۹ء۱۶۲؍ ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ گزشتہ سال سرفہرست رہنے والے وراٹ کوہلی ۴ء۱۵۸؍ ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی مسلسل کامیاب فلمیں، عالمی سطح پر مقبولیت، مضبوط برانڈ شراکت داریاں اور مختلف کاروباری سرگرمیاں ان کی برانڈ ویلیو میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ وہ کئی بین الاقوامی اور ملکی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں، جس سے ان کی تجارتی اہمیت مزید مضبوط ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالر کا سنگِ میل عبور کر لیا
دوسری جانب، وراٹ کوہلی اگرچہ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، لیکن وہ اب بھی دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور کھیلوں کی دنیا میں ان کی برانڈ ویلیو انتہائی مضبوط ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال کی کرول رپورٹ میں وراٹ کوہلی پہلے، رنویر سنگھ دوسرے اور شاہ رخ خان تیسرے نمبر پر تھے۔ اس بار شاہ رخ خان نے شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جو ان کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقبولیت اور تجارتی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔