Updated: August 02, 2026, 10:16 PM IST
| Mumbai
ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں ۱۷۶؍ کروڑ روپے (نیٹ) کی کمائی کرتے ہوئے نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ کی کئی بڑی بلاک بسٹر فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اسپائیڈ مین۔ تصویر:آئی این این
ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں ۱۷۶؍ کروڑ روپے (نیٹ) کی کمائی کرتے ہوئے نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ بالی ووڈ کی کئی بڑی بلاک بسٹر فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ٹام ہالینڈ کی بطور فرینڈلی نیبرہُڈ اسپائیڈر مین چوتھی سولو فلم نے پہلے دن ۶۰؍کروڑ روپے (نیٹ) کی ریکارڈ اوپننگ کی، جو ہندوستان میں کسی بھی ہالی ووڈ فلم کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ ہے۔ فلم نے دوسرے دن ۴۹؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا جبکہ تیسرے دن زبردست مثبت ردعمل اور شاندار ماؤتھ پبلسٹی کی بدولت کمائی میں ۳۵؍ فیصد اضافہ ہوا اور فلم نے ۷۵ء۶۶؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔
یہ بھی پڑھئے:رام گوپال ورما اور اُرمیلا ماتونڈکر کی ’خفیہ شادی‘ کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟
بالی ووڈ کی بڑی فلمیں بھی پیچھے رہ گئیں
تین دن کی کمائی کے معاملے میں ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘نے کئی بڑی ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ’’پٹھان‘‘ (شاہ رخ خان) ۱۶۱؍ کروڑ روپے، ’’ٹائیگر ۳‘‘ (سلمان خان)۱۴۴؍ کروڑ روپے اور ’’ دُھرندھر‘‘ ۱۰۲؍کروڑ روپے، اس کے مقابلے میں ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے صرف تین دن میں ۱۷۶؍ کروڑ روپے کی کمائی کر لی۔
عالمی کمائی میں بھی ہندوستان کا بڑا حصہ
اب تک ہندوستان اس فلم کی عالمی کمائی میں تقریباً ۲۳؍ ملین ڈالر (گراس) کا حصہ ڈال چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو فلم ہندوستان میں ’’ایوینجرز: اینڈ گیم‘‘ کے۶۱؍ملین ڈالر کے ریکارڈ کو بھی توڑ سکتی ہے، جو کسی بھی ہالی ووڈ فلم کی ہندوستان میں سب سے زیادہ کمائی کا موجودہ ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جسپریت بمراہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے باہر، بورڈ نے آرام کا مشورہ دیا
امریکہ میں بھی نیا ریکارڈ
فلم نے شمالی امریکہ میں بھی شاندار آغاز کیا۔ ریلیز سے پہلے پیڈ پری ویوز سے ہی۷۲؍ ملین ڈالرس کی ریکارڈ کمائی کی، جس سے’’ایوینجرز: اینڈ گیم‘‘ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ریلیز کے پہلے روز فلم نے ۹۵؍ ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا جبکہ مجموعی پہلے دن کی کمائی ۱۶۷؍ ملین ڈالر رہی، جو ہالی ووڈ کی تاریخ کی نئی بلند ترین اوپننگ میں شمار کی جا رہی ہے۔ ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ ۳۰؍ جولائی کو ہندوستان میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ امریکہ میں اسے ایک دن بعد پیش کیا گیا۔ فلم کو ناقدین اور شائقین دونوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔