Inquilab Logo Happiest Places to Work

یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کا ممبئی اور چنئی میں کیمپس قائم کرنے کا منصوبہ

Updated: August 02, 2026, 10:15 PM IST | Chennai

یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا (UWA) کا دسمبر۲۰۲۶ء تک چنئی اور ممبئی میں کیمپس قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد تعلیمی مواقع کو بڑھانا اور ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلیمی اور معاشی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

symbolic image. Image: X
علامتی تصویر۔ تصویر: ایکس

یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا چنئی اور ممبئی میں کیمپس قائم کرنے کے لیے تیار ہے، جس سے ہندوستان میں اس کی موجودگی کو وسعت ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط مضبوط ہوں گے۔وزیر اعلیٰ وجے کی قیادت میں تمل ناڈو کی حکومت نے چنئی کیمپس کے لیے آسٹریلوی یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سہولت ۵۰؍ ہزار مربع فٹ پر محیط ہوگی اور اس میں۱۲۵؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ جبکہ اس منصوبے سے۲۰۰؍ سے زائد براہِ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ منسوخ کیا، امن معاہدے کیلئے مذاکرات کا حوالہ

بعد ازاں یونیورسٹی چنئی اور ممبئی میں موجودہ نجی جائیدادوں سے اپنے ہندوستانی کیمپس چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ توقع ہے کہ دونوں سہولیات دسمبر۲۰۲۶ء تک کام کرنا شروع کر دیں گی اور طلبہ کے لیے کھل جائیں گی۔ادارہ ہندوستان میں اپنی توسیع کے حصے کے طور پر کامرس اور مینجمنٹ سمیت STEM، شعبوں میں پروگرام پیش کرے گی۔دراصل یہ اقدام یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) کی جانب سے ملک میں کیمپس قائم کرنے کی منظوری کے بعد اٹھایا گیا ہے۔یو ڈبلیو اے ، جو۱۹۱۱ء میں قائم ہوئی، آسٹریلوی حکومت کی طرف سے قائم کردہ ایک ادارہ ہے اورکیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ۲۰۲۶ء میں۷۷؍ ویں نمبر پر ہے۔ ساتھ ہی یہ دنیا کی ٹاپ۱۰۰؍ یونیورسٹیوں میں بھی شامل ہے اور آسٹریلیا کے گروپ آف ایٹ کی رکن ہے، جو معروف تحقیقی اداروں کا ایک نیٹ ورک ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سیوٹا تارکینِ وطن بحران: اٹلی نے اسپین کے ساتھ شینگن معاہدہ معطل کیا، ہسپانوی وزیرِ اعظم کی تنقید

ہندوستان میں اپنی موجودگی کے ذریعے، یو ڈبلیو اے کا مقصد آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان تعلیمی اور معاشی روابط کو مضبوط کرنا ہے۔ مزید برآں یونیورسٹی نئی تحقیقی اور صنعتی شراکت داری تیار کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون کے مواقع پیدا کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK