فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ اپنی ریلیز کے بعد سے ناظرین کے دلوں پر چھائی ہوئی ہے اور فلم عالمی سطح پر۱۶۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ ہر کوئی فلم کی تعریف کر رہا ہے، لیکن آدتیہ دھر روزانہ فلم کے ایک نئے ’دُھرندھر‘ سے مداحوں کو متعارف کرا رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 10, 2026, 10:12 PM IST | Mumbai
فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ اپنی ریلیز کے بعد سے ناظرین کے دلوں پر چھائی ہوئی ہے اور فلم عالمی سطح پر۱۶۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ ہر کوئی فلم کی تعریف کر رہا ہے، لیکن آدتیہ دھر روزانہ فلم کے ایک نئے ’دُھرندھر‘ سے مداحوں کو متعارف کرا رہے ہیں۔
فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ اپنی ریلیز کے بعد سے ناظرین کے دلوں پر چھائی ہوئی ہے اور فلم عالمی سطح پر۱۶۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ ہر کوئی فلم کی تعریف کر رہا ہے، لیکن آدتیہ دھر روزانہ فلم کے ایک نئے ’دُھرندھر‘ سے مداحوں کو متعارف کرا رہے ہیں۔ اب آدتیہ دھر نے اس شخص سے ملوایا ہے جس نے فلم کے ہر فریم میں رنگ بھرا اور جس نے جسکیرت سنگھ کے لیے پہلے فریم سے لے کر آخری فریم تک رنگوں کا انتخاب کیا۔
آدتیہ دھر نے کاسٹیوم ڈیزائنر اسمرتی چوہان کے ساتھ سیٹ کے پیچھے کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں تمام کرداروں کے کاسٹیومز کی باریکی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اس فلم کے تمام کرداروں کے لیے تقریباً ۱۰؍ ہزار سے زیادہ کاسٹیومز ڈیزائن کیے گئے، جن میں سے ۲۵۰؍ صرف رنویر سنگھ کے لیے تیار کیے گئے، جبکہ ایک ہزار پٹھانی کرتا پاجامے دیگر جونیئر آرٹسٹس کے لیے بنائے گئے۔
یہ بھی پڑھئے:اسٹیج سے سمن تک: وہ وقت جب مزاح نے ہندوستانی کامیڈینز کو عدالت تک پہنچا دیا
آدتیہ دھر نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’میری پیاری اسمرتی، مجھے آج بھی ہماری ابتدائی گفتگو یاد ہے، جب ہم نے اس بارے میں بات کی تھی کہ جسکیرت کی شروعات رنگ کی ہلکی سی جھلک سے ہوتی ہے اور آخر تک آتے آتے ہمزہ تقریباً کالے رنگ میں ڈوب جاتا ہے۔ کیسے، کہیں نہ کہیں، رنگ خاموشی سے اس کی زندگی سے نکل جاتا ہے، بغیر کسی کی توجہ حاصل کیے۔‘‘
انہوں نے مزید لکھاکہ ’’آپ ایمانداری اور ضد نامی اس خطرناک چیز کے ساتھ آئیں اور پھر آپ نے وہی کیا جو آپ سب سے بہتر کرتی ہیں۔ آپ نے ناقابلِ یقین حد تک شاندار کام کیا۔ کون ایک فلم کے لیے۱۰؍ہزار ملبوسات تیار کرتا ہے اور پہلے ۳۰؍ دنوں میں تقریباً ایک ہزارپٹھانی لباس سلتا ہے اور پھر بھی جونیئر آرٹسٹ کی کلائی پر لگے بٹن کی باریکیوں کی فکر کرتا ہے؟ کون ہمزہ کے لیے ۲۵۰؍سے زیادہ لُکس تیار کرتا ہے اور پھر بھی اس بات پر پریشان رہتا ہے کہ اس کی چھوٹی انگلی ٹھیک سے فِٹ نہیں آ رہی؟‘‘
یہ بھی پڑھئے:لکھنؤ کی نئی ’’سکسر مشین‘‘: مکل چودھری کی روزانہ ۱۵۰؍ چھکوں کی سخت ریاضت
ہدایتکار نے اسمرتی کو فلم کی جان قرار دیا اور ہر کردار کو مکمل طور پر زندہ کرنے کا سہرا بھی انہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈیزائن کیے گئے کپڑے آج کل ٹرینڈ میں ہیں اور ہر کوئی انہیں پسند کر رہا ہے۔ آدتیہ نے اسمرتی کے لیے ایک طویل پوسٹ لکھی اور ان کی بھرپور تعریف کی۔