مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ Devendra Fadnavis نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ جنگ کے خاتمے کے بعد ہندوستان عالمی سطح پر ایک بڑی مالی اور معاشی طاقت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک ہندوستان کے ساتھ تجارت کے لئے بے تاب ہیں۔ فرنویس نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں، یورپ کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ، یوپی آئی اور جی ایس ٹی کی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان برآمدات میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
دیویندر فرنویس۔ تصویر: آئی این این
ہندوستانی ریاست مہارشاریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے پیر کو دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکہ کی جنگ ختم ہوگی تو ہندوستان بڑی مالی طاقت بن کر ابھرے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اس وقت ہندوستان ایسی حالت میں ہے کہ ہر ملک اس کے ساتھ تجارت کرنے کے لئے بے تاب ہے۔ ممبئی کے رویندر ناٹیہ مندر میں دیویندرفرنویس نے ’’راشٹرنرماناچی تتپوری ‘‘کتاب کی اشاعت کے تعلق سے خطاب کیا۔ اس کتاب میں مودی حکومت کی ۱۲؍کارکردگی کے بار ےمیں معلومات فراہم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے : پیٹرول -ڈیزل کی قلت:بلڈانہ میں پمپوں پر بھیڑاور جھگڑے سے بچنے کیلئےکوپن سسٹم !
مجمع سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہاکہ ہم نے آج ہی ایک فورم سے خطاب کیا تھا جہاں میری ملاقات صنعتکاروں اورتاجروں سے ہوئی۔اس بات چیت کا یہ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب ایران اور امریکہ کی جنگ ختم ہوگی تو ہندوستان مالی اور معاشی طورپر ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے گا۔ یہ اتنا مضبوط ہوگاکہ ہر ملک اس کے ساتھ تجارت کرنے کے لئے بیتاب ہوگا۔ متذکرہ جنگ کے بعد ہندوستان مالی طورپر الگ ہی سطح پر ہوگا۔ فرنویس کے مطابق سبھی صنعتکار اور تاجر ہندوستان کو معاشی سطح پر طاقتور بنتا دیکھ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ فرنویس نے اپنے خطاب میں مزید دعویٰ کیاکہ ہندوستان نے اپنی شرطوں پر یورپ سے فری ٹریڈایگریمنٹ (ایف ٹی اے)کیاہے۔ آزادانہ تجارتی معاہدہ کی وجہ سے ہمارے ملک کے صنعتکار اور چھوٹے تاجر اپنا مالک برآمد کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس تجارتی معاہدہ کی وجہ سے آج ہندوستان زیاد برآمد کرنے والا ملک ہے جبکہ ہندوستان کی درآمد میں کمی آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ فرنویس نے امریکہ کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان کی تجارت اور برآمد پر الگ الگ رکاوٹیں لگائی گئی تھیں۔ لیکن ہندوستان نے کسی کے سامنے بھی گھٹنے نہیں ٹیکے اور اپنی شرطوں پر ایف ٹی اے کیا۔ ہندوستان نے اس ملک سے اپیل نہیں کی کہ ہم سے تجارت کرو۔ فرنویس نے اس ایف ٹی اے کا کریڈ ٹ لیتے ہوئے کہاکہ اس تجارتی معاہدہ میں ہم نے اپنے کسانوں کا پورا دھیان رکھا ہے اور ان کے مفاد کو داؤ پر نہیں لگایا۔ آج کسان بغیر سبسیڈی کے اپنے مال کو برآمد کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے : چار سال بعد دہلی میں پیٹرول ۱۰۰؍ روپے کے پار
فرنویس نے یوپی آئی کی پزیرائی کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی اس دریافت کی وجہ سے ڈجیٹل پیمنٹ کا دروازہ کھل گیا۔ ہندوستا ن میں یوپی آئی کی کامیابی کے بعد ۲۵؍ ممالک نے اس سسٹم کو قبول کیا اور آج یہ سسٹم برازیل جیسے ممالک میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ فرنویس نے جی ایس ٹی کے تعلق سے بھی تفصیلی خطاب کیا جس کے مطابق ۲۰۱۶ء میں ریاست کی اپوزیشن پارٹی نے اس ٹیکس کی مخالفت کی تھی لیکن فرنویس حکومت نے اسے نافذ کرکے ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ آج اس کا فائدہ پورا ملک کو مل رہاہے اور ریاست جی ایس ٹی کلیکشن میں اس وقت نمبروَن پوزیشن پر ہے۔