Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو بالی ووڈ کی ۵؍ بڑی فلمیں باکس آفس پر ٹکرائیں گی

Updated: July 14, 2025, 9:56 PM IST | Mumbai

رشبھ شیٹی کی ’’کانتارا: چیپٹر ون‘‘، دھرمیندر اور آگستیا نندا کی ’’اکیس‘‘، ہرش وردھن رانے کی ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ اور ورون دھون اور جھانوی کپور کی ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔ اکشے کمار اور ارشد وارثی کی ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کے متعلق بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ یہ گاندھی جینتی کے موقع ہی پر ریلیز ہوگی۔

Kantara: Chapter One and Julie LLB 3. Photo: INN.
کانتارا: چیپٹر ون اور جولی ایل ایل بی ۳۔ تصویر: آئی این این۔

۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء (گاندھی جینتی) کو ریلیز ہونے والی فلموں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ رشبھ شیٹی کی ’’کانتارا: چیپٹر ون‘‘، دھرمیندر اور آگستیا نندا کی ’’اکیس‘‘ اور ہرش وردھن رانے کی ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ بھی اسی تاریخ کو ریلیز ہونے والی ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو اکشے کمار اور ارشد وارثی کی ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ بھی ریلیز ہوسکتی ہے جس کی ریلیز تاریخ پہلے ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء تھی۔ مگر اب لگتا ہے کہ ایک اور بڑی فلم اس دوڑ میں شامل ہونے والی ہے۔
ششانک کھیتان کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوس کی گئی ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ بھی اسی تاریخ کو ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے جس میں ورون دھون اور جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے دھرما پروڈکشن نے لکھا کہ: 
سنی سنسکاری کی شاعری:
یہ آنسو ہیں میرے، سمندر کاجل نہیں
یہ آنسو ہیں میرے، سمندر کاجل نہیں
بارش کا کیا بھروسہ، آج ہے، کل نہیں
اس کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز تاریخ ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء بھی درج ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پہلے ہفتے میں ’’سپر مین‘‘ کا ۲۱۷؍ ملین ڈالر کا کاروبار، بالی ووڈ فلمیں ناکام

اس ضمن میں ذرائع نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ ’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل کرکے ۲؍ اکتوبر کردی گئی ہے۔ پروڈیوسر کرن جوہر اور پوری ٹیم نے محسوس کیا کہ اس فلم کو اسی تاریخ پر ریلیز کیا جانا چاہئے۔ یہ تہوار کا دور ہوگا اور امید ہے کہ اسے دیوالی تک کسی اور فلم سے مقابلہ نہیں کرنا پڑے گا، دوسرے لفظوں میں، یہ تین ہفتوں تک سنیما گھروں میں رہے گی۔‘‘’’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘‘ اور ’’کانتارا: چیپٹر ون‘‘ کی ۲؍ اکتوبر کو ریلیز ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ ’’اکیس‘‘ اور ’’ایک دیوانے کی دیوانیت‘‘ کی ریلیز تاریخ کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ جہاں تک ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ کا تعلق ہے، اس کی ریلیز کی تاریخ اب بھی ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۵ء ہے کیونکہ تاریخ میں تبدیلی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK