۷۱؍ ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں شاہ رخ خان اور وکرانت میسی کو بہترین اداکارجبکہ رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز تفویض کیا گیا ہے۔فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 01, 2025, 8:07 PM IST | Mumbai
۷۱؍ ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں شاہ رخ خان اور وکرانت میسی کو بہترین اداکارجبکہ رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کا اعزاز تفویض کیا گیا ہے۔فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
آج ۷۱؍ ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو فلم ’’جوان‘‘ اوروکرانت میسی کو فلم ’’ٹویلتھ فیل‘‘ کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔ رانی مکھرجی کو فلم ’’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم سگاریکا چکرورتی کی حقیقی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جو ناروے کی چائلڈ ویلفیئر سروسیز سے طویل جدوجہد کے بعد اپنے بچوں کوحاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’کونجیورنگ: دی لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز
’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کو بہترین فلم کا اعزاز
’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کو بہترین فلم کااعزاز تفویض کیا گیا ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔
بہترین مکالمہ نگاری : دیپک کنگرانی (صرف ایک بندہ کافی ہے)
بہترین ایڈیٹنگ : پوکالام
بہترین گانا: کسارلا شیام
اے وی جی سی کی بہترین فلم: ہنو مان
بہترین ایکشن ڈائریکشن: ہنومان
بہترین چائلڈآرٹسٹ: (۱) سکرتی وینی بندریدی (گاندھی تاٹھا چیٹو)، کبیر کھنڈارے (گپسی)، تریشا تشار، شری نواس پکولے اور بھارگو جگتاپ (نال ۲)
بچوں کی بہترین فلم (بیسٹ چائلڈ فلم): نال ۲
بہترین ہدایتکاری: کیرالا اسٹوری
بہترین سنیماٹوگرافی: کیرالا اسٹوری
بہترین معاون اداکارہ: یوراوشی اور جانکی بودی والا
بہترین معاون اداکار: وجے اراگھون (پوکالم ) اور ایم ایس بھاسکر (پارکنگ)
بہترین پلے بیک سنگر(خاتون): شلپا راؤ (چھلیا: جوان)
بہترین پلے بیک سنگر(مرد): ایس روہت
بہترین میک اپ اور بہترین کوسٹویم ڈیزائنر ایوارڈ: سیم بہادر
بیسٹ فلم پروموٹنگ نیشنل: سیم بہادر
بہترین فیچر فلم: ٹویلتھ فیل