’’کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ’’کونجیورنگ‘‘ فرنچائز کی آخری فلم ہے جو ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 01, 2025, 6:44 PM IST | Mumbai
’’کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ’’کونجیورنگ‘‘ فرنچائز کی آخری فلم ہے جو ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
۱۲؍ سال پہلے ایڈ اور لورین وارین نے پیرن فیملی کے گھر میں اپنا پہلا ایکسورسیژم (کسی انسان کے جسم سے بھوت یا شیطان کو نکالنے کے عمل کو کہتے ہیں) کیا تھا۔ لاتعداد خطرات سے نمٹنے اور بہت سی بدروحوں کو ختم کرنے کے بعد ایڈ اور لارین اپنے سفر کے حتمی چیپٹر تک پہنچ چکے ہیں۔ وارنر بروس نے آج ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں وہ شیطانی طاقتوں سے گھرے ایک گھر میں ایک طاقتور شیطان سے لڑرہے ہیں۔ اس فلم کو سمرل خاندان کی حقیقی زندگی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جو ایڈ اور لورین وارین کے کریئر کے خطرناک کیسیز میں سے ایک تھا جہاں یہ خاندان گزشتہ ۱۵؍ برسوں سے پیرانارمل ایکٹیوٹی (عجیب وغریب واقعات) کا سامنا کر رہا تھا۔
’’دی کونجیورنگ : لاسٹ رائٹس‘‘ کے ٹریلر میں کیا ہے
’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کے ٹریلر کی شروعات پولیس کی تفتیش سے ہوتی ہے لیکن آہستہ آہستہ کہانی خطرناک رخ لے لیتی ہے کیونکہ اس میں لورین کا قتل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص سے پردہ فاش کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہنسل مہتا نے ’ستارے زمیں پر‘ کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کےفیصلے کی تعریف کی
’’دی کونجیورنگ:لاسٹ رائٹس ‘‘ کے ٹریلر پر ردعمل
مداحوں کی اکثریت نے ’’دی کونجیورنگ:ـ لاسٹ رائٹس‘‘کے ٹریلر کو پسند کیا ہے اور وہ ایڈ اور لورین کے سفرکو دیکھنے کیلئے پرتجسس ہیں۔