Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندی اسکرپٹ نہ سمجھنے کی وجہ سے ’’سکندر‘‘ ناکام ثابت ہوئی تھی: مروگادوس

Updated: July 31, 2025, 5:05 PM IST | Mumbai

ہدایتکاراے آر مروگادوس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کی باکس آفس پر ناکامی کی وجہ ہندی سمجھنے میں اپنی کمزوری کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجنبی زبان میں فلم بنانے میں آپ خود کو معذور محسوس کرتے ہیں۔

Salman Khan in the movie "Sikandar". Photo: INN.
سلمان خان فلم ’’سکندر‘‘ میں۔ تصویر: آئی این این۔

باکس آفس پر سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ فلاپ ثابت ہوئی تھی۔ مختلف محاذ پر یہ فلم مضبوط تھی جن میں سلمان خان کا باکس آفس ریکارڈ، رشمیکا مندانا کا فین بیس اور اے آر مروگا دوس کا بالی ووڈ کا ٹریک ریکارڈ بھی شامل ہیں۔ باکس آفس پر ’’سکندر‘‘ کے کم کاروبارکرنے کی وجہ ہدایتکار اے آر مروگادوس نے ہندی نہ سمجھنے کی اپنی کمزوری کو قرار دیا ہے۔ اے آر مروگادوس نے کہاکہ’’اپنی مادری زبان میں فلم بنانا آسان ہےکیونکہ اس میں ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں کیا کران ہے۔ آج اگر کوئی ٹرینڈ جاری ہے تو مداح بآسانی اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جب ہم کسی دوسری زبان میں فلم بناتے ہیں تو ہمیں معلوم نہیں ہوتا ہے کئی نئی نسل اس زبان کو پسند کرے گی یا نہیں۔ ہمیں صرف ایک اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

اے آر مروگا دوس نے مزید کہا کہ ’’میرے لئے تیلگو فلمیں بنانا آسان ہے لیکن ہندی فلمیں کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ اسکرپٹ لکھنے کے بعد ہم اسے انگریزی میں ترجمہ کریں گے۔ پھر اسے ہندی میں ترجمہ کریں گے۔ ‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں صرف اندازہ لگا سکتا ہوں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں لیکن میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ کیا ہورہاہے۔ اجنبی زبان یا اجنبی جگہ پر فلم بنانے میں آپ اپنے آپ کو معذور محسوس کرتے ہیں۔ ایسالگتا ہے کہ آپ کے پاس ہاتھ نہیں ہیں۔ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ہماری طاقت اس بات پر پوشیدہ ہے کہ ہماراتعلق کس ثقافت سے ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: محمدرفیع: ایک گلوکار کے دامن میں کیا کیا تھا جس میں سے دیگر گلوکاروں نے کچھ نہ کچھ چن لیا

اے آر مروگا دوس کے انکشاف نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ ان کی پرانی فلموں نے باکس آفس پر بہترین کاروبار کیا تھا۔ اے آر مروگادوس نے ’’ہالی ڈے: اے سولجر اس نیور آف ڈیوٹی‘‘ اور عامر خان کی ’’گجنی‘‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کی ہیں۔ فلم ناقدین نے سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ کو اس کے کمزور اسکرین پلے، خراب ہدایتکاری اوربے جان اداکاری کی وجہ سے ہدف تنقید بنایا تھا۔ توقعات کے باوجود یہ فلم سلمان خان کی دیگر فلموں کی طرح باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK