Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: July 29, 2025, 4:05 PM IST | Mumbai

جیمس کیمرون کی فلم ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

A scene from the trailer for "Avatar: Fire and Ash". Photo: INN
’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کے ٹریلر کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

جیمس کیمرون کی فلم ’’فائر اینڈ ایش‘‘ کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جو فرنچائز کا آخری چیپٹر ہے۔ 

کچھ ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کے ٹریلر کے متعلق
’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کے ٹریلر میں ویژوئلز دکھائے گئے ہیں جبکہ نوی قبیلے کی اپنی حفاظت کیلئے کی جانے والی جنگ کی منظر کشی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: رتیک روشن کو’’وار۲‘‘ کیلئے۵۰ ؍کروڑ فیس اور پرافٹ شیئر، بڑے ستاروں کی صف میں شامل

ٹریلرپر مداحوں کے تاثرات
ناظرین میں سے چندافراد نے ’’ اوتار: فائراینڈ ایش‘‘ کے ٹریلر پر تنقید کی ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ جیمس کیمرون فرنچائز پر اپنا وقت برباد کر رہے ہیں۔ متعدد صارفین نے فلم کے ٹریلر کی تعریف کی ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ٹریلر نے سب کچھ ظاہر کر دیا ہے۔ 

’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ 
’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کی ہدایتکاری جیمس کیمرون نے انجام دی ہے جس میں زوئے سلڈانا، اسٹیفن لینگ، کیٹ ونسلیٹ، ڈیوڈ تھویلس، اونا چاپلین اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم ۱۹؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK