عامر خان نے ’’میگھالیہ مرڈر کیس‘‘ پر فلم بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ میگھالیہ مرڈر کیس سونی نامی خاتون پر مبنی ہے جن پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 21, 2025, 7:02 PM IST | Mumbai
عامر خان نے ’’میگھالیہ مرڈر کیس‘‘ پر فلم بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ میگھالیہ مرڈر کیس سونی نامی خاتون پر مبنی ہے جن پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اپنی فلم ’’ستارے زمیں پر‘‘ کی کامیابی کے بعد اداکار اورپروڈیوسر عامر خان نے ’’میگھالیہ ہنی مون کیس‘‘ پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: وجئے دیوراکونڈا کی فلم ’کنگڈم‘ کا ہندی عنوان ’سامراجیہ‘
’’میگھالیہ ہنی مون کیس‘‘ کیا ہے؟
یاد رہے کہ ’’میگھالیہ ہنی مون کیس‘‘ سونم نامی ایک خاتون کے متعلق ہیں جن پراپنے ہنی مون کے دوران اپنے شوہر کے قتل کاالزام عائد کیا گیا تھا۔ یہ کیس حیران کن ٹویسٹ اور نفسیاتی پیچیدگی کی وجہ سے سرخیوں میں تھا۔ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق ’’عامر خان میگھالیہ مرڈر کیس اور اس کی تفصیلات کو ذاتی طور پر ٹریک کر رہے ہیں۔‘‘ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ’’ان کے پروڈکشن نے موضوع میں بھی کوئی تبدیلی کی ہے۔‘‘عامرخان اور ان کے پروڈکشن نے اس پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن اس کیس میں عامر خان کی دلچسپی نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ عامرخان، جو سماجی طور پر متعلقہ فلمیں، جیسے ’’ستارے زمیں پر‘‘،’’دنگل‘‘اور ’’تارے زمیں پر‘‘، کیلئے جانے جاتے ہیں، کی اس کیس میں دلچسپی ان کی سائیکولوجیل تھریلر اور کرائم فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کرتی ہے۔ اس درمیان عامر خان نے اپنے پروڈکشن کے تحت ریلیز کی جانے والی مختلف فلموں پر کام کر رہے ہیں جن میں ’’مہابھارت‘‘ بھی شامل ہے۔ تاہم، میگھالیہ مرڈر کیس ان کی اگلی فلم کی بنیاد ثابت ہوسکتی ہے۔