رجنی کانت کی فلم ’’قلی ‘‘ سے عامر خان کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: July 04, 2025, 7:09 PM IST | Mumbai
رجنی کانت کی فلم ’’قلی ‘‘ سے عامر خان کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
رجنی کانت کی فلم ’’قلی‘‘ کے اعلان کے بعد سے ہی مداح یہ دیکھنے کیلئے تیار ہیں کہ عامر خان کو کس اوتارمیں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: شیفالی زری والا کا نغمہ ’’کانٹا لگا‘‘ کا سیکویل نہیں بنایا جارہا ہے
’’قلی‘‘ کا پوسٹر
لوکیش کانگا راج نے حال ہی میں عامر خان کی فلم ’’قلی ‘‘ کا پوسٹر ریلیز کیا ہے۔ پوسٹر میں عامر خان کو سگریٹ سلگاتے ہوئے سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بائیں ہاتھ میں ایک گھڑی پہنی ہوئی ہے اور ان کے دائیں ہاتھ میں ٹیٹو بھی ہیں۔فلم میں عامر خان کے کردار کو ’’داہا‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: خوفزدہ ہوں کہ ہم اپنے بچوں کیلئے کیسی دنیا چھوڑ کر جارہے ہیں: علی فضل
مداحوں کے ری ایکشن
کچھ صارفین عامر خان کا یہ حلیہ دیکھنے کیلئے تیار ہیں جبکہ دیگر بھی فلم کا تجربہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: فلم ’’وار۲‘‘ میں ایکشن اور کہانی پر غیر معمولی توجہ دی گئی ہے: ایان مکھرجی
کچھ ’’قلی ‘‘ کے بارے میں
رجنی کانت کی اگلی تمل ایکشن فلم ’’قلی‘‘ کی ہدایتکاری لوکیش کانگا راج نے کی ہے جبکہ اس میں رجنی کانت نےدیوا، ناگ ارجن اکینی نے سائمن اور اپیندر نے ویلن کلیشہ کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم میں رجنی کانت کے علاوہ ستیہ راج نے راج سیکھر،سوبین ساہر نے دیال، شروتی حسن نے پریتی ، ریبا مونیکا جون، جونیئر ایم جی آر، مونیشا بلیسی اور کالی ونکت نے بھی کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ یہ ایک ماس ایکشن انٹرٹینر فلم ہوگی۔ اس فلم کی کہانی انصاف اور بدلے کے جذبے کے اطراف گھومتی ہے۔ یہ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی اور رتیک روشن کی فلم ’’ وار ۲‘‘ سے ٹکرائے گی۔