ایان مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پوری توجہ ’’وار۲‘‘ کی کہانی کوتیار کرنے پر دی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ فلم میں ایسا ٹکراؤ ہو جو ہندوستانی سینما کے دو بڑے ستاروں ، ریتک روشن اور این ٹی آرکو آمنے سامنے لانےکیلئے کافی بڑا ہو۔
EPAPER
Updated: June 20, 2025, 10:07 PM IST | Mumbai
ایان مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پوری توجہ ’’وار۲‘‘ کی کہانی کوتیار کرنے پر دی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ فلم میں ایسا ٹکراؤ ہو جو ہندوستانی سینما کے دو بڑے ستاروں ، ریتک روشن اور این ٹی آرکو آمنے سامنے لانےکیلئے کافی بڑا ہو۔
یش راج فلمز کی ’’وار۲‘‘، جس کی ہدایت کاری ایان مکھرجی کر رہے ہیں، ۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ یہ شاندار پین انڈیا ایکشن فلم مشہور وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی چھٹی قسط ہے، جس نے اب تک صرف بلاک بسٹر ہٹ فلمیں ہی دی ہیں۔ ایان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پوری توجہ ’’وار۲‘‘ کی کہانی کوتیار کرنے پر دی، کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ فلم میں ایسا ٹکراؤ ہو جو ہندوستانی سینما کے دو بڑے ستاروں، ریتک روشن اور این ٹی آرکو آمنے سامنے لانےکیلئے کافی بڑا ہو۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ہاؤس فل ۵‘‘ نے ۱۷۵؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا
ایان کہتے ہیں :’’وار۲؍ جیسی ایک بے حد پسند کی جانے والی فرنچائز کو آگے لے جانا ایک بہت بڑی ذمے داری ہے، اور اس پر اپنی چھاپ چھوڑنا بھی۔ میں نے ’وار۲؍‘ کو ڈائریکٹ کرنے کو ایک خوشگوار موقع سمجھا جس کے ذریعے میں پہلی فلم کو ایک خراج تحسین دے سکوں۔ اگر ایسا نہ ہو، تو اس طرح کی بلاک بسٹر فرنچائز کا کوئی لطف نہیں۔ بطور ہدایت کار مجھے ایمانداری سے کہنا ہے کہ میں نے خود کو پوری طرح اس تجربے میں ڈبو دیا تاکہ ناظرین کو ایک نئی دنیا کی سیر کرا سکوں جو انہیں مزید دیکھنے کی طلب میں مبتلا کر دے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: پارتھ سمتھان نے کہا کہ ایک مداح نے ان سے کہا تھا کہ میری والدہ کے قتل کا معمہ حل کریں
ایان مکھرجی مزید کہتے ہیں :’’وار ۲؍ کی ہر چیز کو بہت سوچ سمجھ کر پلان کیا گیا ہے تاکہ سنیما میں بیٹھنے کا تجربہ ایک نیا درجہ حاصل کر سکے۔ سب سے زیادہ وقت ہم نے ایکشن مناظر اور کہانی خاص طور پر اس تصادم کو تخلیق کرنے میں لگایا، جو ریتک روشن اور این ٹی آر کے درمیان ہونے والی آمنے سامنے کی ٹکر کو جواز فراہم کرے۔ ‘‘ایان ’’وار ۲‘‘ کو ہندوستانی سینما کی طاقت کا جشن مانتے ہیں کیونکہ یہ فلم ریتک اور این ٹی آر جیسے اسٹارز کو ایک ساتھ لاتی ہے اور ایک ایسا سنیما تجربہ پیش کرتی ہے جو ناظرین کی سانسیں روک دے۔
یہ بھی پڑھئے: عمران ہاشمی کی ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ پرائم ویڈیو پر ریلیز
ہدایت کار کہتے ہیں :’’وار۲‘‘ درحقیقت ہندوستانی سینما کا سنگم ہے، جہاں یہ دونوں بڑے اداکار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ہمیں اندازہ تھا کہ ناظرین کو اس جوڑی سے کتنی امیدیں ہوں گی اور ہم نے ہر لمحے اس پر دھیان دیا کہ جب لوگ سنیما ہال میں بیٹھیں تو انہیں زندگی کا سب سے سنسنی خیز تجربہ حاصل ہو۔ ‘‘یاد رہے کہ’’ وار۲‘‘ دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔