Inquilab Logo Happiest Places to Work

مَیں نے ۴۴؍ سال کی عمر میں مراٹھی سیکھی: عامر خان

Updated: July 31, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ۴۴؍ سال کی عمر میں مراٹھی سیکھی۔ انہوں نے زیادہ زبانیں جاننے کے فوائد بھی بتائے۔

Aamir Khan. Photo: INN
عامر خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے آئی اے این ایس سے اپنے حالیہ انٹرویو میں مراٹھی زبان سیکھنے کے بارے میں بتایا۔ اس دوران انہوں نے مختلف زبانوں پر مہارت رکھنے کی اہمیت بھی بتائی۔ اس ضمن میں عامر نے کہا کہ ’’میرے خیال میں آپ چاہے کوئی بھی شعبے میں کام کریں، آپ کو زیادہ سے زیادہ زبانوں پر مہارت ہونی چاہئے۔ یہ ہر لحاظ سے مفید ہے۔ مجھے نئی زبان سیکھنے میں کافی وقت لگا۔ ۴۴؍ سال کی عمر میں مجھے احساس ہوا کہ مجھے مراٹھی نہیں آتی جبکہ یہ زبان ہمیں اسکول میں پڑھائی جاتی ہے۔ اس وقت میں نے اس زبان پر زیادہ دھیان نہیں تھا۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہندی اسکرپٹ نہ سمجھنے کی وجہ سے ’’سکندر‘‘ ناکام ثابت ہوئی تھی: مروگادوس

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرے لئے یہ شرمناک تھا کہ میں اپنی ریاستی زبان سے نا واقف ہوں۔ پھر میں نے ایک ٹیچر کی خدمات لیں جنہوں نے مجھے مراٹھی سکھائی۔ آج میں اچھی طرح مراٹھی بول سکتا ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ عامر خا ن نے یہ بات اس وقت کہی ہے جب ملک بھر میں زبانوں پر سیاست جاری ہے۔ علاوہ ازیں، مہاراشٹر میں شہری اس بات پر بحث کررہے ہیں کہ اگر ریاست میں رہنا ہے تو مراٹھی آنا چاہئے۔ یہ بحث اپریل میں اس وقت شروع ہوئی جب حکومت نے ہندی کو اسکولوں میں تیسری زبان کے طور پر لازمی قرار دینے کی کوشش کی، اس کے بعد ایم این ایس کے کارکنان نے متعدد مقامات پر توڑ پھوڑ کی اور مراٹھی نہ بول پانے والے شہریوں پر تشدد کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK