Inquilab Logo Happiest Places to Work

اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’’سیارہ‘‘کا ٹریلر ریلیز، فلم ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی

Updated: July 08, 2025, 3:06 PM IST | Mumbai

اہان پانڈے اور انیت پڈا کی اداکاری سے سجی فلم ’’ سیارہ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ موہت سوری کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

چنکی پانڈے کے بھتیجے اور اننیا پانڈے کے کزن بھائی اہان پانڈے یش راج فلمز کی رامینٹک میوزیکل فلم ’’سیارہ‘‘ کے ذریعے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کریں گے جس میں ان کے مدمقابل ویب سیریز ’’بگ گرلز ڈونڈ کرائے‘‘ کیلئے مشہور انیت پانڈا نظر آئیں گی۔

اس فلم کی ہدیاتکاری ’’ایک ویلن‘‘، ’’زہر‘‘،’’آوارہ پن‘‘، ’’عاشقی ۲‘‘ اور ایسی ہی دیگر فلموں کیلئے مشہور موہت سوری نے انجام دی ہے۔ فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں ایک گلوکار اور نغمہ نگار کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’پتی، پتنی اور وہ ۲‘‘ میں سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کرسکتی ہیں

یش راج فلمز نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’نامکمل افراد کو مکمل لو اسٹوریز بنانے کیلئے بنایا گیا ہے، ایک ایسی لو اسٹوری کا تجربہ جو آپ کے دل کے زخموں پر مرحم کا کام کرے گی۔ ’’سیارہ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔‘‘ ’’سیارہ‘‘ ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK