عامر خان نے زوم کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ فلمساز اشیتوش گواریگر نے انہیں فلم "سودیش" کی پیشکش کی تھی لیکن انہیں فلم کی اسکرپٹ بورنگ معلوم ہوئی تھی اسی لئے انہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی تھی۔
EPAPER
Updated: June 13, 2025, 8:07 PM IST | Mumbai
عامر خان نے زوم کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ فلمساز اشیتوش گواریگر نے انہیں فلم "سودیش" کی پیشکش کی تھی لیکن انہیں فلم کی اسکرپٹ بورنگ معلوم ہوئی تھی اسی لئے انہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی تھی۔
عامر خان نے ہدایتکار اشیتوش گواریکر کے ساتھ فلم "لگان" میں کام کیا تھا جس نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اسے آسکر میں بہترین غیر ملکی فلم کی کیٹیگری کیلئے بھی منتخب کیا گیا تھا۔ اس وقت اشیتوش گواریکر نے عامر خان سے اپنی اگلی فلم کے تعلق سے بھی بات چیت کی تھی اور انہیں "سودیش" کی اسکرپٹ بھی سنائی تھی۔ زوم کے ساتھ اپنے انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی تھی اور انہوں نے اب تک یہ فلم نہیں دیکھی۔ عامر خان نے بتایا کہ "مجھے فلم کی اسکرپٹ بورنگ معلوم ہوئی تھی۔ میں نے آشو (اشیتوش گواریگر) کو یہ بتایا تھا جب انہوں نے فلم کی کہانی مجھے سنائی تھی۔ دراصل اشیتوش نے مجھے فلم کی کہانی اس وقت سنائی تھی جب ہم "لگان" کر رہے تھے- اس وقت اس فلم کا عنوان "کاویری اماں" تھا۔ فلم میں موہن بھارگوا کی دائی کا نام "کاویری اماں" تھا۔ بعد ازیں فلم کو "سودیش" کا عنوان دیا گیا تھا۔"
یہ بھی پڑھئے:پربھاس کی فلم "راجا صاب" کا ٹیزر آن لائن لیک
عامر خان نے بتایا کہ "فلم کی کہانی اتنی طویل تھی کہ اسے سنانے میں ۳؍ گھنٹے لگے تھے۔ جب اس نے مجھ سے پوچھا کہ مجھے فلم کی کہانی کیسی لگی تو میں نے بتایا "میں بور ہوگیا۔ تیرے لئے ضروری ہے کہ تو میرا ردعمل سنے۔ تیری سوچ کتنی بھی نوبیل ہو اور جو تو کہنا چا رہا ہے وہ بہت ہی صحیح چیز ہے اور بہت ضروری بھی۔ لیکن اتنے بورنگ طریقے سے کہے گا تو مجھے مزہ نہیں آئے گا۔ باقی کا مجھے پتہ نہیں ہے لیکن میں بور ہوگیا ہوں۔ آپ کو اسے دلچسپ بنانا ہے۔ دراصل میں نے اب تک فلم نہیں دیکھی ہے "سودیش"- تو شاید اس نے درست کیا ہوگا۔ لوگوں کو شاہ رخ خان کا کام خاص پسند آیا تھا، میں نے نوٹ کیا تھا۔"
کچھ "سودیش" کے بارے میں
فلم "سودیش" میں عامر خان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔ اس فلم کو دو قومی اعزازات تفویض کئے گئے تھے۔ کام کے محاذ پر عامر خان فلم "ستارے زمین پر" کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں جو ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔