پربھاس کی فلم ’’راجا صاب‘‘ کا ٹیزر آن لائن لیک ہوگیا جس کے بعد فلمسازوں نے اپنے ایکس پر نوٹس جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 5:40 PM IST | Mumbai
پربھاس کی فلم ’’راجا صاب‘‘ کا ٹیزر آن لائن لیک ہوگیا جس کے بعد فلمسازوں نے اپنے ایکس پر نوٹس جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
پربھاس کی اگلی فلم ’’راجا صاب‘‘ کی ریلیز متعدد مرتبہ مختلف وجوہات کی بناء پر ملتوی کی جاچکی ہے۔ حال ہی میں فلمسازوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم دسمبر میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی ریلیز سے قبل ۱۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو اس کا ٹیزر ریلیز کیا جانے والا تھا۔ ٹیزر کے ریلیز سے کچھ دنوں قبل اس کا کچھ مواد لیک ہوچکا ہے جس کے بعد فلمسازوں نے وارننگ جاری کی ہے۔ اپنے ایکس پر ’’راجا صاب‘‘ کے فلمسازوں نے لکھا ہے کہ ’’راجا صاب‘‘ کا کوئی بھی لیک مواد ملا تو سخت کارروائی کی جائے گی اور ہینڈلز کو معطل کر دیا جائے گا۔ ہماری سب سے یہ اپیل ہے کہ وہ ہمارا تعاون کریں اور اس تجربے کی حفاظت کرنے کیلئے ہمارے ساتھ کھڑے رہیں۔ محتاط رہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ابھے ورما اور راشا تھاڈانی کی فلم ’’لیکی لیکا‘‘ گرما ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی
موروتھی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں مالویکا موہنان اور ندھی اگروال نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ حال ہی میں ۱۲۳ تیلگو نے رپورٹ کیا تھا کہ فلم کے ٹیزر کی اسکریننگ منتخب کردہ سنیما گھروں میں کی جائے گی۔ مقامات اور اوقات کی تفصیلات کو مخفی رکھا گیا تھا۔ یہ فلم دسمبر میں سنیما گھروں میں ہندی، کنڑ، ملیالم، تمل اور دیگر زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ ’’راجا صاب‘‘ ۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو تمل زبان میں ریلیز ہونے والی واحد فلم ہے۔ باکس آفس پر یہ شاہد کپور اور ترپتی ڈمری کی فلم سے ٹکرائے گی جو اسی دن ریلیز ہوگی۔ ’’راجا صاب‘‘ کو تھمن ایس نے موسیقی دی ہے اور اس کی سینماٹوگرافی کارتک پالانی نے کی ہے۔ کام کے محاذ پر پربھاس ’’راجا صاب‘‘ کے علاوہ سندیپ وانگا ریڈی کی فلم ’’اسپرٹ‘‘ اور ’’کالکی ۲۸۹۸ اے ڈی‘‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گے۔