راجکمار ہیرانی کے ساتھ دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر مبنی سوانحی فلم کے علاوہ عامر خان ۱۰؍ مختلف اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں جن میں "پی کے" کا سیکوئل بھی شامل ہے- "پی کے" کے سیکوئل میں رنبیر کپور ایلین کا کردار نبھائیں گے-
EPAPER
Updated: June 05, 2025, 10:06 AM IST | Mumbai
راجکمار ہیرانی کے ساتھ دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر مبنی سوانحی فلم کے علاوہ عامر خان ۱۰؍ مختلف اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں جن میں "پی کے" کا سیکوئل بھی شامل ہے- "پی کے" کے سیکوئل میں رنبیر کپور ایلین کا کردار نبھائیں گے-
عامر خان نے بالی ووڈ کو "قیامت سے قیامت تک"، "گجنی"، "تھری ایڈیٹس"، "پی کے"، "دنگل" اور "تارے زمین پر" جیسی مشہور فلمیں دی ہیں- فی الحال مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی اگلی فلم "ستارے زمین پر" کی ریلیز کیلئے کمربستہ ہیں- بعد ازیں وہ راجکمار ہیرانی کے ساتھ دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر مبنی سوانحی فلم کی شوٹنگ کی شروعات کریں گے-
عامر ۱۰؍ مختلف اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں
پنک ولا کے ذرائع کے مطابق عامر خان راجکمار ہیرانی کے ساتھ اگلی فلم کا معاہدہ کرنے سے قبل ۱۰؍ اسکرپٹ پر کام کر رہے تھے- رپورٹ کے مطابق "عامر خان اور راجکمار ہیرانی نے دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر مبنی سوانحی فلم بنانے کیلئے اشتراک کیا ہے اور وہ کافی عرصے سے فلم کی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں- جہاں راجو دادا صاحب پھالکے کی سوانحی فلم پر کام کر رہے ہیں وہیں عامر خان ایک ہی وقت میں ۱۰؍ مختلف اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں، جن میں راجکمار سنتوشی کی دو فلمیں "انداز اپنا اپنا ۲" اور "چار دن کی زندگی"، دنیش وجن کے ساتھ اجول نکم پر مبنی سوانحی فلم، انوراگ باسو کے ساتھ کشور کمار کی سوانحی فلم اور راکیش اوم پرکاش مہرا کے ساتھ ایک فلم بھی شامل ہیں-" مزید برآں عامر خان نے ہدایتکار تشار ہیرا نندانی اور بھوشن کمار سے گلشن کمار کی سوانحی فلم کے متعلق بھی بات چیت کی ہے-
یہ بھی پڑھئے: ٹینس میں جیتنے والے پیسے امی کو دیتا تھا: عامر خان
ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ "عامر خان ایک تخلیقی شخصیت کے حامل ہیں اور وہ اچھی اسکرپٹ پر کام کرنا پسند کرتے ہیں- انہوں نے جن فلموں کے تعلق سے گفتگو کی ہے وہ مستقبل میں منظر عام پر آئیں گی- فی الحال وہ دادا صاحب پھالکے کی سوانحی فلم پر کام کرنے والے ہیں-"
"پی کے" کا سیکوئل
علاوہ ازیں عامر خان، راجکمار ہیرانی اور ابھیجیت جوشی "پی کے"، کے سیکوئل پر بھی کام کر رہے ہیں جس میں رنبیر کپور ایلین کے کردار میں نظر آسکتے ہیں-