• Sat, 17 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ابا، کیا یہ واقعی آپ ہیں؟‘، سیف کے انسٹاگرام ڈیبیو پر ابراہیم کا دلچسپ تبصرہ

Updated: October 17, 2026, 4:03 PM IST | Mumbai

سیف علی خان کے انسٹاگرام جوائن کرتے ہی بیٹے ابراہیم علی خان نے والد سے مزاحیہ سوال کیا، جس کے جواب میں سیف نے ابراہیم کی بچپن کی تصویر شیئر کرکے دلچسپ نوک جھونک شروع کردی۔ باپ بیٹے کی اس گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

Ibrahim Ali Khan and Saif Ali Khan. Photo: INN
ابراہیم علی خان اور سیف علی خان۔ تصویر: آئی این این

سیف علی خان کے انسٹاگرام جوائن کرنے کے بعد ان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے والد سے ایک دلچسپ سوال کیا، جس پر دونوں کے درمیان ہونے والی نوک جھونک نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ سیف نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام جوائن کیا اور اپنے گھر کی لائبریری میں لی گئی چند تصاویر شیئر کیں۔ والد کو انسٹاگرام پر دیکھ کر ابراہیم حیران رہ گئے اور تبصرہ کرتے ہوئے پوچھا، ’’ابا، کیا یہ واقعی آپ ہیں؟ نہیں نا؟‘‘ سیف نے جواب میں ابراہیم کی بچپن کی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور پوچھا کہ کیا مئی ۲۰۰۸ء میں تصویر میں موجود یہ چھوٹا بچہ ان کا بیٹا تھا؟ ابراہیم نے بھی مذاق کو آگے بڑھاتے ہوئے جواب دیا، ’’میرا خیال ہے کہ ہاں۔‘‘ سیف نے مزید شوخی دکھاتے ہوئے لکھا، ’’ایک تصویر ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے! ہیلو بیٹے!‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Saif Ali Khan (@saifalikhanpataudi)

باپ بیٹے کی اس دلچسپ گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مزاحیہ ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’ابا ذرا سست ہیں۔۔۔ لگتا ہے انہیں کچھ سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔ واہ سیف! دوسری دنیا میں خوش آمدید۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’ابراہیم، یقین نہیں آتا کہ تم نے واقعی پوچھ لیا کہ ابا، کیا یہ آپ ہیں؟‘‘ ایک اور صارف نے لکھا، ’’ابا جان آخرکار انسٹاگرام پر آگئے۔‘‘

انسٹاگرام جوائن کرنے کے بعد سے سیف کے فالوورز کی تعداد ۲؍ لاکھ ۷۰؍ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ وہ فی الحال صرف پانچ افراد کو فالو کر رہے ہیں، جن میں ابراہیم، ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان، بہن سوہا علی خان، بیٹی سارہ علی خان اور کرشمہ کپور شامل ہیں۔ ستمبر ۲۰۲۴ء میں ۵۶؍ سالہ اداکار نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کی اپنی ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم وقت کا بڑا حصہ لے سکتے ہیں اور صارفین کو منفی باتوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا، ’’ذاتی طور پر میرا خیال ہے کہ اس میں بہت زیادہ وقت صرف ہوتا ہے۔ کبھی کبھی میں انسٹاگرام دیکھتا ہوں اور آدھا گھنٹہ انتہائی بے معنی باتیں پڑھنے میں گزار دیتا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ انہیں محسوس ہوا کہ وہ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں، اس لیے انہوں نے بالآخر یہ ایپ ڈیلیٹ کردی۔ سیف نے کہا تھا، ’’یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوتا۔ یہ واقعی آپ کو اپنی گرفت میں لے سکتا ہے۔ مجھے یہ پسند نہیں، کیونکہ میرے جیسے شخص کے لیے یہ خطرناک ہوسکتا ہے۔ میں منفی باتوں میں بھی زیادہ الجھنا نہیں چاہتا، کیونکہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ یہ چیز میرے لیے نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ماجد مجیدی کی ’’مڈ ڈے میل‘‘ نے بوسان فلم فیسٹیول کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا

فلمی محاذ پر سیف علی خان حال ہی میں اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’حیوانـ‘‘ میں نظر آئے تھے۔ ان کا آئندہ پروجیکٹ تاریخی پس منظر پر مبنی فلم ’’ہم ہندوستانی‘‘ ہے۔ ابراہیم علی خان نے ۲۰۲۵ء میں رومانوی کامیڈی فلم ’’نادانیاں‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس سے قبل وہ ۲۰۲۳ء میں کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK