برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون ۲۰۲۵ء کا ٹائٹل جیت لیا، برطانوی ڈرائیور نے ابوظہبی میں ہونے والی سال کی آخری ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپین کی چار سالہ بالادستی ختم کردی۔
EPAPER
Updated: December 08, 2025, 7:59 PM IST | Abu Dhabi
برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون ۲۰۲۵ء کا ٹائٹل جیت لیا، برطانوی ڈرائیور نے ابوظہبی میں ہونے والی سال کی آخری ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپین کی چار سالہ بالادستی ختم کردی۔
برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون ۲۰۲۵ء کا ٹائٹل جیت لیا، برطانوی ڈرائیور نے ابوظہبی میں ہونے والی سال کی آخری ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپین کی چار سالہ بالادستی ختم کردی۔ ابوظہبی میں ہونیوالی سال کی آخری فارمولا ون ریس، ابوظہبی گراں پری میں ڈرائیورز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔
LANDO NORRIS IS THE 2025 FORMULA 1 WORLD CHAMPION!!!! 🏆#F1 #AbuDhabiGP pic.twitter.com/Rg4cc4OwlU
— Formula 1 (@F1) December 7, 2025
نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپین نے ایک گھنٹے، چھبیس منٹ اور سات سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن وہ مسلسل پانچویں مرتبہ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے سے محروم رہے۔ آسکر پیاسٹری ابوظہبی گراں پری میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ابوظہبی میں تیسرے نمبر پر آنے والے ۲۶؍ سالہ لینڈو نورس نے دو پوائنٹس کے فرق سے ۲۰۲۵ء فارمولا ون چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، انہوں نے ۴۲۳؍ پوائنٹس کے ساتھ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ میکس ورسٹاپین ۴۲۱؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، یہ لینڈو نورس کے کیریئر کا پہلا فارمولا ون چیمپئن شپ خطاب ہے۔
اسٹیفن پیری ایسیکس خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
ایسیکس نے انگلینڈ کے سابق اسپنراسٹیفن پیری کو اپنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ۳۹؍ سالہ اسٹیفن پیری جو ۲۰۲۰ء میں کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوئے، لانکا شائر ویمن اور مانچسٹر اوریجنلز کے کوچنگ ڈھانچے کا اہم حصہ رہے ہیں۔ وہ۲۰۲۳ء اور ۲۰۲۴ء کی ویمنز ہنڈریڈ میں مانچسٹر اوریجنلز کی سربراہی بھی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ٹیم انڈیا کٹک میں اپنے مضبوط ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم
۳۹؍ سالہ اسٹیفن پیری ایسیکس ویمنز کو نئی سمت فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ ٹائیر ون ویمنز سٹرکچر میں مشکل پہلے سیزن کے بعد اینڈی ٹیننٹ کے عہدہ چھوڑنے پر یہ منصب خالی ہوا تھا۔اپنی تقرری پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسٹیفن پیری نے کہا کہ میں اپنے کرکٹ کریئر کے اس نئے سفر کے لیے بے حد پُرجوش ہوں۔ موجودہ اسکواڈ میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی تجربے کی بنیاد پر ٹیم کو مزید مقابلہ جُو بنا کر ٹرافیوں کی دوڑ میں شامل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھئے:سعودی کلب الہلال کی محمد صلاح میں دلچسپی، جنوری میں باضابطہ پیشکش کے لیے تیار
انہوں نے مزید کہا کہ میرا ہدف ایک ایسی ٹیم تشکیل دینا ہے جو تمام فارمیٹس میں مضبوط ہواور فرسٹ الیون کے ساتھ اکیڈمی اور پاتھ وے پروگرام کو بھی مضبوط بنائے۔ایسیکس کے ڈائریکٹر آف کرکٹ، کرس سلور ووڈ نے کہا کہ سٹیفن پیری کی تقرری سے ٹیم کو اہم فائدہ پہنچے گا۔سٹیفن تجربہ، قیادت اور ٹیلنٹ نکھارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں ہماری ویمنز سکواڈ کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔ ہم پُراعتماد ہیں کہ وہ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں گے۔