سعودی پرو لیگ کے مشہور کلب الہلال آئندہ سال جنوری میں لیورپول کے مصری اسٹار محمد صلاح کے لیے باضابطہ پیشکش تیار کر رہا ہے۔۳۳؍ سالہ ونگر میں دلچسپی کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: December 08, 2025, 7:11 PM IST | Riyadh
سعودی پرو لیگ کے مشہور کلب الہلال آئندہ سال جنوری میں لیورپول کے مصری اسٹار محمد صلاح کے لیے باضابطہ پیشکش تیار کر رہا ہے۔۳۳؍ سالہ ونگر میں دلچسپی کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں۔
سعودی پرو لیگ کے مشہور کلب الہلال آئندہ سال جنوری میں لیورپول کے مصری اسٹار محمد صلاح کے لیے باضابطہ پیشکش تیار کر رہا ہے۔۳۳؍ سالہ ونگر میں دلچسپی کی خبریں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں۔بی بی سی کے مطابق لیورپول نے محمد صلاح کے ممکنہ انخلا کے پیش نظر متبادل کھلاڑی کی تلاش بھی تیز کر دی ہے اور بورن ماؤتھ کے گھانا سے تعلق رکھنے والے ۲۵؍ سالہ فارورڈ انتوان سیمینیو کو ممکنہ جانشین کے طور پر شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
لیورپول انتظامیہ صورتحال پر پرسکون ہے جبکہ محمد صلاح کے بارے میں ایم ایل ایس کلب سان ڈیاگو سے بھی مشاورت جاری ہے۔دوسری جانب ٹوٹنہم ہاٹسپورنے کرسٹل پیلس کے فرانسیسی سٹرائیکر ژاں فلیپ ماتیتا کے غیر حل شدہ کنٹریکٹ معاملات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹیم انڈیا کٹک میں اپنے مضبوط ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم
۲۸؍ سالہ فارورڈ نئے سیزن میں ممکنہ تبدیلی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔اسی دوران کرسٹل پیلس اور انگلینڈ کے نوجوان مڈفیلڈر ایڈم وورٹن کی خواہش ہے کہ ان کا آئندہ کلب چیمپئن لیگ فٹبال فراہم کرے جبکہ مانچسٹر یونائٹیڈ انہیں اپنی ٹرانسفر فہرست میں سرفہرست رکھے ہوئے ہے۔
فٹبال ان سائیڈر کی رپورٹ کے مطابق اٹالین کلب اٹلانٹا نے ۲۶؍ سالہ برازیلین مڈفیلڈر ایڈرسن کی قیمت ۵۰؍ ملین پاؤنڈ مقرر کر دی ہے، جس میں دلچسپی رکھنے والوں میں لیورپول اور بارسلونا شامل ہیں۔ آرسنل نے بھی جنوری میں سرگرمی دکھاتے ہوئے یووینٹس کے ۲۰؍ سالہ ترک ونگر کینان یلدز کے لیے ریئل میڈرڈ سے مسابقت کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ کینان یلدز کے کلب کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت سست روی کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ اداکار ایک دوسرے کی تعریف نہیں کرتے، غیر محفوظ خیال کرتے ہیں: منوج باجپائی
ادھر کرسٹل پیلس کے سابق فارورڈ جوشوا زِرکزی کو مانچسٹر یونائٹیڈ چھوڑنے کی صورت میں اٹالین کلب روما اولین دعویدار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ چیلسی کے فرانسیسی ڈیفینڈر ایکسل ڈیساسی پر بھی توجہ بڑھ گئی ہے، جنہیں نیوکیسل یونائٹیڈ اور ویسٹ ہیم یونائٹیڈ سمیت متعدد کلب سائن کرنے کے خواہاں ہیں۔