سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں کہیں چاند نظر نہیں آیا مگر دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں آج عید منائی جا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: March 19, 2026, 1:53 PM IST | Kabul
سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں کہیں چاند نظر نہیں آیا مگر دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں آج عید منائی جا رہی ہے۔
سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں کہیں چاند نظر نہیں آیا مگر دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں آج عید منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ، ایشیائی، یورپی اور مغربی ممالک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عیدالفطر کل (جمعہ) ۲۰؍ مارچ کو منائی جائے گی جب کہ ہمارے خطے میں۲۱؍ مارچ کو عید ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تاہم ایک اسلامی ملک ایسا بھی ہے، جہاں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور وہاں آج عیدالفطر روایتی اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ وہ اسلامی ملک افغانستان ہے، جہاں کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر مختلف صوبوں میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا تھا، جس کے بعد آج وہاں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سپریم کورٹ نے باضابطہ طور پر مختلف صوبوں میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ اس طرح افغانستان میں عید الفطر آج (بروز جمعرات) عید الفطر منائی جائے گی۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ شوال کا چاند فرح، ہلمند اور غور سمیت کئی علاقوں میں دیکھا گیا جس کے بعد عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طالبان حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر ۴؍ ہزار۵۹۶؍ قیدیوں کو رہا جب کہ۴؍ ہزار ۴۰۷؍ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ امریکی جمہوریت کو تاریخی رفتار سے ختم کررہے ہیں: واچ ڈاگ کا انتباہ
امریکی صدر ٹرمپ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد
امریکی صدرٹرمپ نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا عید کا دن ہمیں امریکی بنیادی اصول مذہبی آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر امریکہ سمیت دنیا بھر میں عید منانے والے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔
وہائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک خصوصی پیغام میں صدر ٹرمپ نے عید کو سماجی یکجہتی اور مذہبی آزادی کا عکاس قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہاکہ ’’خاتونِ اول اور میں عید الفطر منانے والے تمام امریکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر خاندانوں، دوستوں اور کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:یہ آئی پی ایل اب تک کا سب سے بڑا سیزن ہوگا،۸۴؍ میچ ہوں گے
امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ عید کا یہ دن ہمیں امریکہ کے بنیادی اصول مذہبی آزادی کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ ہر روز مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے تاکہ ہر شہری اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزار سکے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے ایک بابرکت اور خوشیوں بھری عید کی دعا بھی کی۔