• Mon, 08 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اداکاری کے بعد اب عامر خان نے گلوکاری میں جوہر دکھا دیا

Updated: September 07, 2025, 5:53 PM IST | Mumbai

عامر خان گانے کا ویڈیو: بالی ووڈ اداکار عامر خان کے گانے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ راگ گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Aamir Khan.Photo:INN
عامر خان۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان اکثر اپنی فلموں، پرفارمنس اور بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن اس بار وہ اپنی اداکاری یا کسی فلم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی گلوکاری کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں عامر خان دھنوں کا جادو بکھیرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوا، مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو دل کے ایموجیز اور تعریفوں سے بھر دیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by tahirJasus 007 (@tahirjasus2)

 عامر نے تقریب میں  گایا
عامر خان کا یہ ویڈیو گلوکار سریش واڈکر کی میوزک اکیڈمی میں ہونے والی تقریب سے منظر عام پر آیا ہے۔ اس میں عامر  روایتی  لباس میں نظر آرہے ہیں اور ایک گلوکار کے ساتھ راگ گا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:نمرت کور، سیما پاہوا سے تربیت لے رہی ہیں

ویڈیو پر مداحوں کا ردعمل
عامر کا یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کئی لوگوں نے ان کی تعریف کی۔ ان کے  ویڈیو پر ہارٹ ایموجیز بنائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ عامر سے متعلق ایک اور ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں ہے۔
 تینوں خانوں کے ایک ساتھ آنے کی قیاس آرائیاں
اسی دوران ایک اور ویڈیو نے انٹرنیٹ پر سنسنی مچا دی ہے۔ اس میں تین وینٹی وین سیٹ پر کھڑی نظر آرہی ہیں جن پر شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے نام لکھے ہوئے ہیں۔ ویڈیو بنانے والا شخص کہتا ہے ،تینوں ایک ساتھ... یہ کون سی فلم ہے بھائی؟  اس کے بعد قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ کیا مداحوں کی دہائیوں سے ادھوری خواہش پوری ہونے والی ہے اور تینوں خان ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے  تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے یا نیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK