• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان، شاہ رخ کے بعد ابھینو نے عامر خان کو ہدفِ تنقید بنایا

Updated: October 27, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

سلمان خان اور شاہ رخ خان پر تنقید کرنے کے بعد اب فلمساز ابھینو کشیپ نے عامر خان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے انہیں ’’چالاک لومڑی‘‘ قرار دیا ہے۔

Aamir And Salman.Photo:INN
سلمان خان اور عامر خان۔ تصویر:آئی این این

سلمان خان اور شاہ رخ خان پر تنقید کرنے کے بعد اب فلمساز ابھینو کشیپ نے عامر خان کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔ ابھینو نے عامر کو فلم انڈسٹری کا ’’ہیرا پھیری کرنے والا‘‘ ’’’چالاک لومڑی‘‘ قرار دیا۔ بالی ووڈ ٹھکانہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ابھینو کشیپ نے کہا، ’’وہ سب سے زیادہ چالاک ہے، لومڑی کی طرح۔ وہ سلمان سے بھی چھوٹا (قد میں) ہے، لیکن بہت ہیرا پھیری کرنے والا آدمی ہے، اور سب سے زیادہ چالاک چور ہے۔ میرا مطلب ہے امول گپتا کی کہانی۔ میں نے شاید آپ کو پچھلی بار بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے ڈائریکٹر کے طور پر غلبہ پانے کا رجحان شروع کیا تھا۔ عامر خان صرف اتنا ہی کرتے ہیں کہ وہ اہم لوگوں کو بہکا کر، شراب پلا کر اور کھانا کھلا کر جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک منظر کیلئے ۲۵۔۲۵؍ ٹیک لیتے ہیں مگر پہلے اور آخری منظر میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔‘‘ 
’’دبنگ‘‘ ڈائریکٹر نے یہ دعویٰ کیا کہ عامر خان فلمسازی کے عمل کے ہر مرحلے میں ضرورت سے زیادہ ملوث ہو کر اپنے ساتھیوں کو ’’نکالنے‘‘ کا رجحان رکھتے ہیں۔ شوٹنگ اور اسکرپٹ سے لے کر پوسٹ پروڈکشن اور ایڈیٹنگ تک۔ ابھینو نے مزید تبصرہ کیا کہ اداکار تفصیلات کے بارے میں ’’انتہائی سنجیدہ‘‘ ہیں۔ وہ جنونی ہیں۔ عامر کی ’’ہیرا پھیری‘‘ کی مہارت کے بارے میں ابھینو نے کہا کہ ’’انہوں نے اپنی اشتہاری فلموں میں مجھ سے بہت ہیرا پھیری کی ہے اور بہت طاقتور لوگوں کے ذریعے کام کیا ہے۔ انہوں نے انڈسٹری کے چند نامور دانشوروں کو پھنسایا ہے، جن میں پرسون جوشی اور راکیش اوم پرکاش مہرا شامل ہیں۔ میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان کے پاس کیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’اسپائی یونیورس‘‘ کو بچانے کیلئے آدتیہ چوپڑہ نے’’پٹھان‘‘ سے رابطہ کیا

واضح رہے کہ ابھینو کے تبصرے سلمان خان اور دبنگ فرنچائز کے ساتھ ان کے جاری اختلافات کے تناظر میں آئے ہیں، جس نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں ان کے ہنگامہ خیز تعلقات پر روشنی ڈالی ہے۔ ان کے واضح بیانات نے ملے جلے ردعمل کو جنم دیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ انڈسٹری کے سچ کو بے نقاب کرنے کیلئے ان کی تعریف کررہے ہیں، وہیں دوسروں کا خیال ہے کہ یہ محض فلمی شخصیات کے ساتھ ان کے دیرینہ تنازعات کا تسلسل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK