’’وار ۲‘‘اور ’’الفا‘‘ کے بعدیش راج فلمز (وائے آر ایف) جان ابراہم کے کردار جم پر مبنی فلم ریلیز کرے گا۔ یاد رہے کہ جان ابراہم نے ’’پٹھان‘‘ میں جم کا کردار نبھایا تھا۔
EPAPER
Updated: June 27, 2025, 8:09 PM IST | Mumbai
’’وار ۲‘‘اور ’’الفا‘‘ کے بعدیش راج فلمز (وائے آر ایف) جان ابراہم کے کردار جم پر مبنی فلم ریلیز کرے گا۔ یاد رہے کہ جان ابراہم نے ’’پٹھان‘‘ میں جم کا کردار نبھایا تھا۔
فی الحال جان ابراہم راکیش ماریا کی بائیوپک پر کام کررہے ہیں جس کی ہدایتکاری روہت شیٹی انجام دیں گے۔ بعد ازیں وہ ابھیشیک شرما کی سپرہیرو فلم ’’ منکی مین‘‘ پر کام کریں گے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’منکی مین‘‘ کے بعد جان ابراہم اپنی اگلی فلم میں جم کا کردار نبھائیں گے جسے پٹھان کا پریکوئل بنایا جانے والا تھا۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے ذرائع کے مطابق ’’وار ۲‘‘ اور ’’الفا‘‘کے بعد اسپائی یونیورس آدتیہ چوپڑہ اور سردھار رگھاون جم پر مبنی ایک فلم بنائیں گے۔ انہوں نے جان ابراہم کو فلم کی کہانی سنائی ہے اور جم کے کردار کو نبھانے کا چیلنج قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ۷۵؍ سالہ اینا ونٹور ۳۷؍ سال بعد ووگ (امریکہ) کے ایڈیٹر اِن چیف عہدے سے دستبردار
اس فلم کی شوٹنگ کی شروعات ۲۰۲۶ء میں کی جائے گی جبکہ فلم ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہوگی۔ ’’جم‘‘ پٹھان کا پریکوئل ہوگا اور اسپائی یونیورس کے مہمان اداکاروں سے مختلف ہوگا۔ یاد رہے کہ پٹھان میں جم کو ہندوستانی انٹیلی جینس ایجنسی کا ایجنٹ بتایا گیا تھا۔ یش راج فلمز نے جم کے کردار پر مبنی فلم بنانے کی تصدیق کی ہے لیکن پروڈکشن ہاؤس کی اگلی فلمیں ’’وار ۲‘‘ اور ’’ الفا‘‘ کی کامیابی پر منحصر کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’بروکلین نائن نائن‘‘ کے ہندوستانی آڈپشن میں کنال کھیمو نظر آئیں گے
’’وار ۲‘‘ اور ’’الفا‘‘
ایان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’وار ۲‘‘، ۱۴؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی جس میں رتیک روشن، جونیئر این ٹی آر، کیارا ایڈوانی اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ ’’الفا‘‘ کو شیو راوالی نے ڈائریکٹ کیا ہے جس میں شروری، بوبی دیول، انیل کپور اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم کرسمس ۲۰۲۵ء پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔